پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس بیماری کے111 کیسز انگلینڈ اور امریکہ میں رپورٹ ہوگئے۔پاکستان میں بھی منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ منکی پاکس کی علامات میں سر اور پٹھوں میں درد محسوس ہوتاہے ۔منکی پاکس سے چہرے اور جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں۔

منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے ضرور ی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ وبازدہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جانی چاہیے۔

بیماری کے پھیلاؤ سے بچنے اور روک تھام کے لیے لیبارٹری اور سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کے لئے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے بھی گزشتہ روز منکی وائرس کے پھیلاو میں تیزی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply