بھارت میں طلبا کے ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھنے پر اسکول کی پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے اسکول میں طلبہ نے اسمبلی میں علامہ اقبال کی نظم ’ لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھی جس کے بعد مسلمان خاتون ہونے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق اسمبلی کی ویڈیو میں بچوں کو ’میرے اللہ برائی سے بچانا مجھ کو‘ پڑھتے دیکھ کر ہندو انتہا پسندوں نے اسکول کے پرنسپل کے خلاف رپورٹ درج کروائی۔
Advertisements

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے انتہا پسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے پرنسپل کومعطل کرکے انکوائری شروع کردی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں