موسم کی صورتحال

ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور وسطی پنجاب میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا،، فیصل آباد، میانوالی، لیہ، بھکر اور خوشاب میں بارش متوقع ہے۔

منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،لاہور، قصور، شیخوپورہ میں بارش ہونے کا امکان ہے، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان اورساہیوال میں بھی تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی، سکھر،لاڑکانہ، جیکب آباد ، دادو، کراچی، ٹھٹھہ ، اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چترال ، دیر، سوات،کوہستان،بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اورمردان میں بارش متوقع، چارسدہ ،نوشہرہ،پشاور ، مہمند،باجوڑ ، خیبر، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ وزیرستان اور کرم میں بھی تیز ہوائیں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply