• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی رہنماؤں کا روس سے یوکرین میں کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

عالمی رہنماؤں کا روس سے یوکرین میں کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی رہنماوں کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام پر اعتراض ہے جو جنگ کو بڑھاوا دے، کچھ ممالک امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے جلتی پر تیل پھینکنے کا کام کرہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چینی سفیر نے یوکرین حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یوکرین کی نازک صورتحال ہے، یوکرین کے مسئلے کے پرامن حل کا دروازہ مکمل بند نہیں ہوا اور نہ ہی اس دروازے بند ہونے چاہیے۔

چینی سفیر کے مطابق اس وقت تنازعات میں شدت پیدا کرنے سے گریز کرنا ضروری ہے، جبکہ چین بات چیت کو اپنے طریقے سے فروغ دینا جاری رکھے گا۔

فرانسیسی صدرنے روس کے یوکرین پرحملےکی مذمت کی ہے،فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس فوری طورپرفوجی آپریشن روکے، یوکرین کی سفارتی اورمالی مددجاری رکھیں گے،، فرانس اپنےاتحادیوں کےساتھ کھڑارہےگا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اتحادی روس کے تازہ ترین اقدام سے نمٹنے کے لیے ملاقات کریں گے، سربراہ نیٹو کے مطابق اس مشکل وقت میں یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ نیٹو اتحادیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply