نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی دعوے کے برعکس کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق دلانے کا وعدہ پورا کرے ،اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کر رہا ہے جس سے نابینا ہو کر نوجوان نسل ہمیشہ کے لئے معذور ہو رہی ہے ، بھارت جعلی الیکشن سے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے اور جعل سازی سے کشمیریوں کو حقوق سے محروم کر رکھا ہے ، ملیحہ لودھی نے کہا کہ جعلی الیکشن کا ہتھکنڈا کشمیریوں کے حقوق دبانے کی کوشش ہے اور مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ بہادر کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جد و جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن ممکن نہیں ،پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں