• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا، صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے انفراسٹرکچر اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے، یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرین کی فوج نے مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔ ماسکو ایکسچینج نے تمام مارکیٹوں میں تجارت معطل کردی ہے۔

یوکرین کی ایئر ٹریفک ایجنسی کی جانب سے مسافر پروازوں کے لیے پوکرین کی فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں دارلحکومت کیف سے یوکرینی شہریوں نے انخلا شروع کر دیا ہے۔

یوکرینی وزیرخارجہ کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔

امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ ہوا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کہ جی 7 کے رہنما، امریکی اتحادی روس پر سخت پابندیاں عائد کریں گے، رابطے میں امریکہ کی یوکرین پر روسی فوجی دستوں کے بلا اشتعال اور بلاجواز حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ بائیڈن نے یوکرینی صدر کو روس کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا، یوکرین اور اس کے شہریوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے روس سے یوکرین کے خلاف کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس تمام فوجی اور پراکسی فورسز کو واپس بلائے، روس کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، کینیڈا روس کی بلاجواز جارحیت کو روکنے کے لیے اضافی کارروائی کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply