تنازع یوکرائن۔۔نشاط افضا

1:روس پر عائد پابندیاں:

مغربی طاقتیں ،روس کے خلاف سرگرم عمل ہیں تاکہ اسے یوکرائن پر حملہ سےباز رکھ سکیں۔
یوایس سینیٹ ایک فہرست ترتیب دے چکا ہے،اسی طرح یوایس صدر جو بائیڈن ایک بیان میں اپنے روسی ہم منصب کو خبردار کرچکے ہیں کہ ایسی پابندیوں کا سامنا روس نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا جن کا اطلاق اب وہ کرنے جارہے ہیں’۔
سوال یہ ہے کہ کونسی پابندیاں ہیں جن کا یو ایس ڈراوہ دے رہا ہے ۔؟

2:معاشی گھیراؤ؛
یو ایس اس بات کی یقین دہانی کرواچکا ہے کہ حملے کی صورت میں روس کو (swift)نامی سسٹم سے نکال دیا جائے گا۔یہ ایک عالمگیر نوعیت کا معاشی پیغام رساں ادارہ ہے۔یہ ادارہ دوسوسے زائد ملکوں میں معاشی اداروں کو مستحکم کرتا ہے۔کہا جاتا ہے ،اس پابندی کی بدولت روس کے بینکوں کو عالمی کاروبار کرنے میں مسائل کا سامنا ہوگا۔2012میں ایران پر اس پابندی کا اطلاق ہوا،جس کے نتیجے میں ایران آئل ریونیو کی نمایاں شناخت اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ کھو بیٹھا ۔اس پابندی کی قیمت جرمنی جیسے ان ممالک کو بھی چکانی ہوگی جن کے بینکس کے تعلقات روس سے جڑے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق،یوکرائن پر حملہ کی روک تھام کے لئے یہ ایک بروقت قدم ہے۔

3:ڈالر کی روک تھام
یوایس روس میں ہونے والی ڈالرز کی عالمی تجارت کو بین کرنے کا اہل ہے۔اس پابندی کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی خریدوفروخت کے محدود زرائع ہونگے۔اورتیل و گیس کی خریدوفروخت میں نمایاں کمی ہوگی۔

4:عالمی قرضہ

روس کی پرواز،عالمی قرضے کے حصول کے لئے نہایت نیچی ہوسکتی ہے۔حملے کی روک تھام کے لئے یوایس،روس پر عالمی بینکس کے تمام راستے مسدود کرنے کی اہلیت سے مالامال ہے۔جسکے نتیجے میں روس اپنی معاشی خودمختاری کھودینے کی پوزیشن میں آسکتا ہے۔

5:بینکس پر تالے
یوایس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ روس کے تمام متعلقہ بینکس کو بلیک لسٹ کریں۔اس پابندی سے ان تمام مغربی انویسٹرز کو نقصان کا۔خدشہ ہے جن کی رقوم روسی بینک میں محفوظ ہے۔۔

6:ایکسپورٹ پر مکمل کنٹرول 
یوایس مکمل پابندی عائد کرسکتا ہے روسی ایکسپورٹ پر،مثلاً سیمی کنڈیکٹر مائیکروچپس جو کارٹ سے لیکر سمارٹ فونز تک ایک ضروری پُرزہ ہے۔اسی طرح امریکی کمپنیوں کوخریدوفروخت پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اس سے روس کو دفاعی وخلائی نظام ہی نہیں بلکہ معاشی طور پر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتا ہے۔

7:توانائی کا بحران 
روس کی معیشت کا ایک بڑا حصہ ،تیل وگیس کی خریدوفروخت پر منحصر ہے۔اس وجہ کو یو ایس بنیاد بنا کر بہت سے ممالک اور کمپنیوں پر تیل وگیس کی خریدوفروخت پر بین کرسکتا ہے۔ اس سے روزنیفٹ اور گیزپروم جیسی بڑی روسی توانائی کی کمپنیاں خسارے میں جاسکتی ہیں۔

8:انفرادی پابندی 
نئی پابندیوں کا سامنا ناصرف وزیراعظم کو ہوگا بلکہ اسکی زد میں صدر مملکت بھی آسکتے ہیں۔جن میں اثاثہ جات کا منجمد ہونا اور سفری پابندی شامل ہیں ۔

9: روسی انخلاء
یو ایس کے مطابق،روسی باشندوں کو لندن رہنے اور بینکس میں بڑی رقم رکھنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔بعض یو ایس آرگنائزیشن چاہتی ہیں کہ وائٹ ہاؤس اس اصول پر سختی سے کاربند ہو۔

10:مغرب کو درپیش مشکلات 
یوکرائن پر حملے کی صورت میں،روس کے گرد یو ایس جال بن چکا ہے،اگر روس حملہ کرتا ہے تو اس کو اوپر بیان کی گئی تمام پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جس سے اسکی معیشت برباد نہ سہی لولی لنگڑی ضرور ہوسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ بھی ممکن ہے کہ روس اپنے دستے یوکرائن میں ٹھہراسکتا ہےاور کم کرنے کے لئے سائبر اٹیک لانچ کرنے کاارادہ رکھتا ہو۔یوایس اور یورپین ڈپلومیٹس کہتے ہیں کہ اس بات کا امکان کم ہے یوایس ان حالت سے نمٹنے کےلئے تیار ہے۔روس چین اور دیگر اتحادی ممالک کے ساتھ مل کرمغربی پابندیوں کی شدت کم کر سکتا ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply