• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعوؤں کو جھٹلا دیا

کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعوؤں کو جھٹلا دیا

کابل ائیرپورٹ دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت گولیاں لگنے سے ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا۔

پنٹاگون نے دعوی کیا تھا کہ 26 اگست 2021 میں کابل ایئرپورٹ میں تمام 180 افراد دھماکے میں مارے گئے اور امریکی ہوائی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم سی این این کی انویسٹی گیٹو رپورٹ کے مطابق اموات صرف دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے بھی ہوئیں، امریکی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات بھی رپورٹ میں پیش کیے، مرنے والوں کے میڈیکل ریکارڈز کے بھی مطابق متعدد اموات گولی لگنے سے بھی ہوئیں۔

یاد رہے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply