سوشل میڈیا پرمیمزبارے انوشکا کا دلچسپ ردعمل

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور اداکار ورون دھون کی آنے والی فلم  سوئی دھاگا  کے ٹریلر نے تو دھوم مچائی ہی تھی، لیکن اس میں پیش کیے گئے انوشکا شرما کے انداز کے خاص طور پر چرچے ہوئے اور اس پر متعدد مزاحیہ میمز بھی بنائی گئیں، جس پر اداکارہ بھی محظوظ ہوئیں اور انہوں نے دلچسپ ردعمل دیا۔ ان دنوں انوشکا اور ورون فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انوشکا سے پوچھا گیا کہ فلم میں شامل آپ کی روتی بسورتی تصویر پر کافی مزاحیہ میمز بنی ہیں، اس پر آپ نے غصے کا اظہار نہیں کیا؟ جس پر انوشکا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بڑا مزہ آیا کہ فلم کا ٹریلر کتنا ہِٹ ہوا اور کہاں تک پھیلا ہے، اگر لوگ اس پر میمز بنا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اسے پسند کر رہے ہیں اور اس کو اپنے آپ سے جوڑ رہے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جیسے ہی میں نئے میمز دیکھتی تو میں خود ورون کو بھیجتی تھی اور ہم دونوں بڑا انجوائے کرتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی سب سے پسندیدہ میم ماریو گیم والی ہے جسے دیکھ کر انہیں بے حد ہنسی آئی، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ فلم حقیقی زندگی کی عکاسی ہے، جس میں ممتا اور موجی کا کردار سب کو متاثر کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply