• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈاکٹرز کا کارنامہ:ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری

ڈاکٹرز کا کارنامہ:ماں کے پیٹ میں بچے کے دل کی کامیاب سرجری

امریکہ میں ایک پیچیدہ سرجری میں والدہ کے پیٹ میں موجود بچے کا ٹیومر کامیابی سے نکال لیا گیا۔ 

امریکی ریاست اوہائیو کے ایک میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی کامیاب سرجری کی، بچے کی والدہ کے مطابق وہ 25 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ بچے کے دل کے بائیں جانب ٹیومر ہے۔

جسے نکالنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے، جس کے بعد ایک کامیاب آپریشن میں ماں کے پیٹ میں ہی بچے کا ٹیومر نکال لیا گیا۔ جس کی سربراہی سعودی ڈاکٹر ہانی نجم نے کی۔

ڈاکٹر نجم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جنین پر سرجری کے اس طریقہ کار کا استعمال نہیں کیا، لیکن اس بار اس کی ضرورت تھی کیونکہ ٹیومر بڑا ہو رہا تھا، جو دل کی ناکامی کا سبب بن سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تشخیص کے 36 گھنٹوں بعد ہی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹیومر نکالنے کے فوراً بعد ہی دل کی دھڑکن معمول پر آ گئی اور بائیں حصے کا کمپریشن ختم ہو گیا اور خون کا بہاؤ بھی ٹھیک ہو گیا۔

ڈکٹر نجم نے اپنے پیغام میں انتہائی فخرکرتے ہوئے یہ خبر سنائی، انہوں نے بتایا کہ وہ کینیڈا سے ٹڑینڈ ہوئے اور سعودی عرب میں 16 سال کی محنت کے بعد ایسی مشکل سرجری کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کلیولینڈ ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بچے کے دل سے کینسر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجیکل آپریشن کی تفصیلات دیکھی جا سکتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply