سعودی عرب نے اہم شاہراہ بندکردی

سعودی عرب کی ایک سڑک کومتعدد حادثات کے بعد اس کے خطرناک حصے کو چار ماہ کے لیے بند کردیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی روڈ زاتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’عقبہ شعائر‘ روڈ کے ایک حصے کو 4 ماہ کے لیے بند کیا جارہا ہے۔اس سڑک پر ایک ماہ قبل بھی عقبہ کے مقام پر عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی جس میں 20 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے اور 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ خطرناک سڑک جنوب مغربی سعودی عرب کےعلاقےعیسر کے پہاڑی علاقوں کو آپس میں ملاتی ہے اس کے ساتھ یہ سڑک نجران اور ریاض، جازان، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں رابطے کا ذریعہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سعودی روڈز اتھارٹی نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے متبادل سڑکوں کی نشاندہی کی ہے جبکہ ’عقبہ شعار‘ روڈ پر صرف ٹرکوں کو صبح چھ سے شام چھ بجے تک گزرنے کی اجازت ہوگی۔ شام چھ سے صبح چھ بجے تک سڑک مکمل بند رہے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply