بھارت میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت

نئی دہلی : بھارتی ریاست سِکِم میں تتلی کی ایک نئی نسل دریافت ہوئی ہے جس کا رنگ سنہرا پیلا اور کنارے چاکلیٹی رنگ کے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی رہائشی سونم وانگچک لیپچا نامی خاتون مہم جوئی کی شوقین ہیں۔ اور یہی شوق پورا کرنے کیلئے وہ قریبی سرسبز علاقے میں تتلیوں کو دیکھ اور ان کی تصاویر لے رہی تھیں دریں اثنا ایک تتلی نمودار ہوئی اور اس کی خوبصورتی کے پیش نظر سونم نے فوراً اس کی بھی تصویر اتار لی انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ تصویر تتلی کی نئی نسل کی دریافت کا باعث بنے گی۔

30 سالہ سونم اپنی تصویریں بنگلور میں نیشنل سینٹر فار بائیولوجیکل سائنسز (NCBS) کے ماہرینِ حشریات کو بھیجتی رہتی ہیں تاکہ وہ ان کی شناخت کر کے بھارتی تتیلوں کی ویب سائٹ Butterflies of India پر اپ لوڈ کر سکیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس ویب سائٹ پر جمع کرائے گئے تمام مشاہدات کا ایک ماہر پینل کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے سونم کی پیلے رنگ کی تتلی کی تصویر کا جائزہ لیتے ہوئے ماہرین نے نوٹ کیا کہ یہ تتلی ایک ایسی نسل تھی جو پہلے ہندوستان میں نامعلوم تھی محققین کی ٹیم جنہوں نے اس نسل کو دریافت کیا، نے انگریزی نام ‘Chocolate-bordered Flitter’ تجویز کیا ہے-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply