ن لیگ میں پارٹی انتخابات،نواز شریف کا اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن کے پارٹی انتخابات کروانے کا معاملہ،نواز شریف نے اسی ماہ پارٹی انتخابات کروانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو تاحیات پارٹی قائد منتخب کیا جائے گا،مریم نواز کےلیے پارٹی صدر بننے کی بھی راہ ہموار ہوگئی۔

ذرائع ن لیگ نے کہا ہے کہ پارٹی صدر کےلیے پہلے سینیر نائب صدر کے عہدے پر کام کرنا ضروری ہے۔مریم نواز کے پاس سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر دونوں عہدے ہیں۔

سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے آئین میں بعض نئی ترامیم پر کام شروع کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے بھی ن لیگ کو فوری پارٹی الیکشن کی ہدایت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ن لیگ نے پارٹی الیکشن نہ کروائے تو کمیشن ان سے انتخابی نشان واپس لے سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply