• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔

بالی ووڈ میں اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے لیکن وکی اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے تا ہم اب وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے کی وجہ سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی9 دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینز فورٹ میں ہوگی کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے پہلے ہی سرکاری طور پر شادی کرلی ہے، کیونکہ انہوں نے خصوصی شادی ایکٹ،1954 کے تحت3 دسمبر کو ممبئی میں کورٹ میرج کی تھی ایس او پیز کے تحت راجستھان کے سکس سینس فورٹ باروارہ میں کترینہ کیف اور کوشل شادی کے بندھن میں بندھیں گے-

Advertisements
julia rana solicitors

ضلع کلکٹر نے تمام منتظمین سے کہا ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں تمام مہمانوں کے پاس ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اور منفی پی سی آررپورٹ لازمی ہونی چاہئے اس موقع کو نشان زد کرنے کیلئے جوڑا رسومات کے ایک حصے کے طور پر پودے لگائے گا۔ کوشل اپنی بارات کے ساتھ شاندار انٹری دیں گے، جس کیلئے سات سفید گھوڑوں کا انتخاب کیا جائے گا، جوڑا شادی کے بعد افورٹ سے پچیس کلومیٹر دور مہمانوں کے ساتھ رنتھمبور نیشنل پارک میں جائیں گےکیف اور کوشل ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں چلے جائیں گے، ایک ریئل اسٹیٹ پورٹل کے سربراہ ورون سنگھ نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ کوشل کی طرف سے ادا کردہ سیکیورٹی ڈپازٹ پونے دو کروڑ کے قریب ہے، پہلے 36 ماہ کا کرایہ 8 لاکھ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply