• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ونٹر اولپمکس 2022 کا اعلان کر دیا

برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ونٹر اولپمکس 2022 کا اعلان کر دیا

لندن: برطانیہ اور کینیڈا نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کیلئے کسی وزیر کو نہیں بھیجا جائے گا ونٹر اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا کہنا ہے کہ کینیڈا بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کیلئے کسی عہدیدار کو نہیں بھیجے گا-انہوں نے کہا کہ کینیڈا کا ونٹراولمپکس کا بائیکاٹ چین کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ ہم ماضی میں متعدد بارچین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہارتشویش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ دنوں چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بیجنگ میں سرمائی اولمپکس اگلے سال فروری میں ہونے ہیں سب سے پہلے امریکا نے بیجنگ ونٹراولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اورآسٹریلیا بھی سفارتی بائیکاٹ میں شامل ہوگیا تھا۔چین نے امریکا کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے سفارتی بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ کسی امریکی سفارتکار کوبیجنگ ونٹراولمپکس کے لئے مدعو کیا ہی نہیں کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply