• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گھبرانا نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب کی اہم شخصیت کی بزدار کو یقین دہانی

گھبرانا نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب کی اہم شخصیت کی بزدار کو یقین دہانی

گھبرانا نہیں، ہم ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب کی اہم شخصیت کی بزدار کو یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ہے

حسین الٰہی ایم این اے اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عامر جان بھی ملاقات میں موجود تھے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں اتحادی معاملات کو احسن انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے حالات اسی صورت میں بہتر ہوں گے بشرطیکہ فوری اقدامات کیے جائیں تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، عمران خان ملکی معاملات کو احسن انداز سے آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو ہر معاملے میں کو بھرپور سپورٹ کرتے رہیں ہیں، آئندہ بھی کریں گے عوام کی بہتری کیلئے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں ملک و قوم کی ترقی کیلئے معیشت میں بہتری بہت ضروری ہے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، ملکی حالات کا تقاضا ہے عام آدمی کے حالات کو بہتر بنایا جائے عوام کی تکالیف دور کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے حل کیلئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے آنا چاہئے ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کیا جائے

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ہماری اتحادی جماعت ہے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں ہمارا پاکستان مسلم لیگ سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے فیصلہ سازی کے عمل میں مسلم لیگ کو شریک کیا گیا ہے عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مل کر آگے بڑھایا جائے گا افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply