• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے، معید یوسف

چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ فیک نیوز سے دنیا بھرمیں ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہاہے ۔بھارت کا پاکستان کے خلاف فیک نیوز پرمبنی بیانیہ آشکار ہوچکاہے۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم حق بجانب بیانیہ اپنائیں۔؎

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے بیانیے کو منفی انداز میں پیش کیاجاتارہا ۔ہمیں موثر قومی بیانیے کی تشکیل کےلیے مختلف متعلقہ اداروں میں ہم آہنگی لانی ہوگی۔چارٹر آف اکانومی کے ساتھ چارٹر آف نیشنل سیکیورٹی پر بھی بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں حقیقی قومی بیانیے کو دنیاکے سامنے رکھنے کےلیے میڈیا کی جدتوں کےساتھ چلنا ہوگا۔ہم اسٹریٹجک کمیونی کیشن میں دیگر ممالک کے نسبت پیچھے ہیں۔ایک ہی بیانیہ ہر جگہ ایک ہی طرح سے نہیں سمجھا جاسکتا۔ ہمیں وہ لوگ چاہیئں جو پاکستان کا پس منظر اندر سے جانتے ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہمپاکستان حقائق پر مبنی قومی بیانیے پر یقین رکھتا ہے۔مختلف بیانیے مل کر ہی بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسا ملک ہے۔فیک نیوز کا مسئلہ پاکستان نہیں دنیا بھرمیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک 20سال تک پاکستان کوافغانستان میں مسئلہ سمجھتے رہے۔ پاکستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنے فرائض سے آگاہ ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply