• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز، گھبرانے والے نہیں، مراد علی شاہ

جے آئی ٹی رپورٹ مضحکہ خیز، گھبرانے والے نہیں، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  جے آئی ٹی رپورٹ میں بہت ساری باتیں مضحکہ خیز ہیں، عوام کو باتیں بنانے موقع مل گیا، گھبرانے والے نہیں، عدالت میں سامنا کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آج مزار قائد پر اس بات کی تجدید کرنے آئے ہیں کہ اس ملک کو خوشحال بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ رضویہ فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے، کرپشن پر ایک جے آئی ٹی بنی ہے اس جے آئی ٹی میں کئی چیزیں مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ امن و امان کی صورتحال ماضی کی نسبت زیادہ بہتر ہے، ملک کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک اور صوبے کی خدمت کریں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 25 دسمبر کو عہد کرنے آتے ہیں جو قائد نے خواب دیکھا اس کی تکمیل کے لئے ہم کام کریں گے، کوشش کریں گے کہ آنے والا پاکستان ایسا ہو جس میں ترقی ہو اور لوگوں کو روزگار کے مواقعے ملیں، ہرے پاسپورٹ اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کی عزت کرائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply