• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کامیاب جوان پروگرام، 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار

کامیاب جوان پروگرام، 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار

اسلام آباد: کامیاب جوان پروگرام نے ایک سال میں 95 ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان تیار کر لیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں کی ہائی ٹیک اسکلز کے لیے ایک سال میں 4 ارب 30 کروڑ کے اسکالرشپ دیے گئے اور کامیاب جوان پروگرام نے ایک سال میں 95 ہزار 710 اعلیٰ ہنر مند نوجوان تیار کر لیے ہیں۔

tripako tours pakistan

انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک کورسز ہوں یا مکینکل اور فنی تربیت، تربیتی پیکجز کی پوری تفصیل ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے جبکہ ہائی ٹیک اسکل اسکالرشپ کے تحت 36 ہزار 369 نوجوانوں نے جدید کورسز مکمل کر لیے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھا کر عمران خان اپنی دھرتی کا قرض بھی اتار رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے پاکستانی نوجوان جدید دنیا کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تربیت یافتہ نوجوان اپنے شعبوں میں دنیا کا مقابلہ کریں گے جبکہ ہم ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کی اسکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اعلیٰ تربیتی اسکل اسکالرشپ پر 2 ارب 54 کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ روایتی ہنر کے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ روایتی ہنر مندی سکھانے پر ایک ارب 64 کروڑ روپے کے اسکالرشپ دیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 16 ہزار 605 نوجوانوں کو مکینیکل طرز کے رسمی کورس بھی کروائے گئے ہیں اور نوجوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھنے پر 7 کروڑ 47 لاکھ روپے اخراجات کیے گئے۔

کامیاب جواب پروگرام میں کورسز سے مستفید ہونے والوں میں کارپوریٹ سیکٹر کے ایک ہزار 600 نوجوان شامل ہیں۔ مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کی تربیت پر 3 کروڑ 84 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ ہائی ٹیک اسکل کے 28 ہزار سرٹیفائیڈ نوجوانوں میں 13 ہزار کو نوکریاں بھی مل گئیں۔

Advertisements
merkit.pk

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والے سینکڑوں ہنر مند نوجوان کی ماہانہ آمدن سوا لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply