• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین میں نو فلائی زون سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، امریکی سینیٹر

یوکرین میں نو فلائی زون سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں نو فلائی زون کے نفاذ سے تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے، لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نو فلائی زون کیا ہوتا ہے۔

سینیٹر مارکو روبیو نے کہا کہ یہ کوئی ایسا ضابطہ نہیں ہے جو اگر آپ پاس کر دیں تو ہر کسی کو اس کا احترام کرنا ہو گا، نو فلائی زون کا مطلب دراصل روسی طیارے مار گرانے کا اختیار ہے، روسی آئل کی درآمد جاری رکھنے کا مطلب یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈ دینا ہے۔

امریکی سینٹر نے مزید کہا کہ یہ امریکی اور یورپی مفاد میں نہیں ہے کہ نو فلائی زون نافذ کیا جائے۔

یاد رہے نیٹو نے نو فلائی زون کے نفاذ سے انکار کر دیا تھا، یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ برسلز میں نیٹو اور یورپی یونین کے ہیڈ آفس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ اور یوکرین کی مدد کا جائزہ لیا گیا۔

نیٹو چیف اسٹولن برگ کا کہنا تھا کہ رو س اور یوکرین کے تنازع میں مداخلت کی تو ماسکو سے براہ راست تصادم کا خطرہ ہو گا۔ براہ راست تصادم سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نو فلائی زون کا نفاذ لڑاکا طیارے یوکرینی ایئراسپیس بھیجنا ہے۔ یوکرین کو جنگی طیارے بھی فراہم نہیں کیے جائیں گے۔اب تک چھوٹے ہتھیار،اینٹی ٹینک،اینٹی ایئر کرافٹ میزائل فراہم کیے جا چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیٹو چیف نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو یہ یورپ میں مکمل جنگ پر ہی اختتام پذیر ہو گا۔ اس میں بہت سے ممالک شامل ہوں گے۔ بہت سارے انسانی مصائب جنم لیں گے۔پیوٹن نے جنگ نہیں روکی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply