• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔نواز شریف طبیعت ناساز ہونے پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،نوازشریف کے وکیل زبیر خالد ایڈووکیٹ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہے ان کے گھٹنے میں تکلیف ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دیا جائے۔جج محمد ارشد ملک نے دلائل سننے کے بعد نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر واثق ملک نے اپنے حتمی دلائل میں کہا کہ سابق وزیراعظم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آئے، ادائیگی تسلیم اور ثابت شدہ ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نوازشریف کے مطابق یہ رقوم تحفے کی شکل میں ملی جس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply