دشمن کو معاف نہیں کریں گے: جوبائیڈن

اسلام آباد(مکالمہ نیوز ڈیسک)ا مریکی صدر جو بائیڈ ن نے کہا ہے کہ جوکچھ ہمارے فوجیوں اور افغان شہریوں کے ساتھ ہوا، اس کو کبھی نہیں بھول سکتے اور دشمن کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس سے براہ راست خطاب کررہے تھے۔ ان کاکہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر ہمارے فوجی فرائض سرانجام دے رہے تھے،امریکی فوجی دنیا کے بہترین فوجی ہیں، ہمیں ان  پر فخر ہے، دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے انہوں نے اپنی جانیں قربان کردیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن میرے لئے بہت بھاری تھا، میرے عظم اینٹلی جنس کے افسران نے مجھے چند  روز پہلے بتایا تھا کہ داعش کے لوگ دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں، یہ دہشت گرد مجھے سننا چاہتے تھے،تو سن لیں،میں بول رہاہوں، ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے، ہم آپ کو ختم کرینگے،جس طرح اسامہ بن لادن کو ہم نے ختم کیا۔ امریکہ کبھی نہیں بھولتا اور نہ میں بھولوں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی شہریوں کو وہاں سے نکالیں گے، یہ عمل جاری رہے گا۔جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر خود کش حملے  میں ہمارے 14  فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ90افغان شہری جاں بحق ہوگئے،  وہ   ایئرپورٹ پر اپنے افرائض سرانجام دے رہے تھے۔  واضح رہے کہ امریکہ نے افغانستان پر ڈرون حملہ کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کا کہنا ہے کہ اس میں داعش کے لوگ مارے گئے ہیں۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ داعش نے کابل ائیرپورٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply