امریکہ میں ایک ہرن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ زراعت نے ایک بیان میں کہا کہ سفید دم والا ہرن دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونیوالا پہلا ہرن ہے۔امریکی محکمہ زراعت کے بیان کے مطابق مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سفید ہر ن کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ بعض جنگلی ہرن میں قوت ِمدافعت زیادہ ہو تی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں جانوروں میں کورونا کے کیسسز سامنے آئے ہیں جن میں کتے،بلی اور دیگر جانور شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ وائرس زیادہ تر ان جانور وں میں سامنے آ ئے ہیں، جو کورونا سے متاثرہ شخص کے قریب تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں