پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی بیٹریاں چوری

لاہور: پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کی بیٹریاں چوری ہونے کے باعث کیمرے بندہوگئے، انتظامیہ نے صورتحال پر آنکھیں بند کرلیں سابق دور حکومت میں پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت لاہور کی اہم شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے، جن کی بدولت جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کی جارہی تھی۔ گزشتہ روز رائے ونڈکی اہم شاہراہوں جاتی امرا روڈ، اڈا پلاٹ چوک، لیک سٹی چوک، رائے ونڈ روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر نصب کیمروں کی بیٹریز سمیت دیگر آلات چوری کرلئے گئے۔جن علاقوں کی شاہراہوں سے کلوز سرکٹ کیمروں کی بیٹریز چوری کی گئی ہیں ،اہم شخصیات کی آمدورفت انہی راستوں سے ہوتی ہے۔میاں نواز شریف کی رہائش گاہ کو جانیوالی شاہراہ سے بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی بیٹریاں اور آلات چوری ہو چکی ہیں جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ چوری ہونیوالی بیٹریز اور دیگر مشینری کی مالیت 5لاکھ 17ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔پراجیکٹ مینجر فیصل رشید کی درخواست پر تھانہ سٹی رائے ونڈ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply