• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت

مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت

اسلام آباد:مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے: وزیراعظم کی اپنی عوام سے مشاورت،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کرکے ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاون لگایا گیا، غریب عوام کا نہیں سوچا گیا ، مودی حکومت نے صرف پیسے والے لوگوں کا مفاد سامنے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ نورمقدم کیس پہلے دن سےخود فالو کر رہا ہوں، کیس کی تمام تفصیلات حاصل کی ہیں، اس کیس کا کوئی ملزم بچ نہیں پائےگا، یقین دلاتا ہوں طاقتورکو بھی سزا ملے گی۔ افغان سفیر کی بیٹی کےواقعہ کوبھی خود دیکھا۔ نظام تباہ کرنے میں دیرنہیں لگتی مگردرست کرنےمیں وقت لگتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک تباہ کردیا، ادارے ٹھیک ہوتے تو یہ لوگ کیسے پیسہ بناتے، نیب پہلے چھوٹے چھوٹےلوگوں کو پکڑتا تھا،اب اسی نیب کے ہوتے ہوئےان کی چیخیں نکل رہی ہیں، احساس پروگرام کے تحت قرضے دیئے جا رہے ہیں، 40 فیصد نچلے طبقے کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply