• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا، دفتر خارجہ

بھارت کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہا، دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی چاہتا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ برس سے بھارت سے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات مانگ رہا ہے۔ مگر بھارت یہ دستاویزات دینے میں ناکام رہا ہے۔ نہ ہی بھارت آج تک یہ جواب دے پایا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کے نام سے پاسپورٹ کہاں سے آیا؟

ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں افغان پناہ گزینوں کا معاملہ سرفہرست ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی چاہتا ہے۔

ترجمان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید 2 کشمیریوں کی شہادت کو تشویش ناک قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت 2018 میں اب تک 190 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply