• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق ایتھوپیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جن علاقوں کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے لیے اگست سے نومبر تک کا عرصہ خوراک کی کمی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالہ کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14 ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply