• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیلیفورنیا:آگ بجھانےوالے2ہیلی کاپٹروں کا ٹکراؤ، ،3افراد ہلاک

کیلیفورنیا:آگ بجھانےوالے2ہیلی کاپٹروں کا ٹکراؤ، ،3افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بجھانے والے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں3 افراد ہلاک ہوئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی شام کو ریورسائیڈ کاؤنٹی میں پیش آنے والے حادثے میں ایک ہیلی کاپٹر ٹکرا کر بحفاظت لینڈ کر گیا جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔
دونوں ہیلی کاپٹر کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کا کام کر رہے تھے۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply