• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ آج سے ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے، اس میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے میدان پر کھلیے جارہے ٹیسٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے خود بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے چھوٹے فارمیٹ کے مستقل رکن اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔میر حمزہ کو وہاب ریاض کی جگہ شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان پچھلے میچ میں زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی جگہ اوپننگ کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ابو ظہبی کی پچ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی ہے اور اسی لئے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی کے میدان پر کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ بناء کسی نتیجے کے ڈرا پر ختم ہوگیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply