چین میں چومتے نہیں ہیں۔۔ڈاکٹر ستیہ پال آنند

کہا تھا اُس نے کہ چین میں چومتے نہیں ہیں
کہا تھا میں نے کہ چومنا فطرتاً روا ہے
کہا تھا اُس نے کہ ہونٹ اس کے چھوئے نہیں ہیں
کسی نے اب تک
کہا تھا میں نے یہ تجربہ خوشگوار ہو گا

وہ چُپ رہی تھی
تو میں نے بانہوں میں
پھول جیسے بدن کو بھر کر
بڑے تحّمل سے
پنکھڑی جیسے نچلے لب کو
چھوا تھا ہونٹوں سے
ایک لمحے کے لاکھویں حصے کے لیے ہی

وہ بند آنکھیں جھپک کے جیسے
طویل عرصے کی نیند سے چونک سی گئی تھی
کھُلے ہوئے ہونٹ پر تحّیر کی ایک ہلکی لکیر سی تھی
رضا یہ ضمنی تھی، خود ارادی تھی
یا موّلف تھی اور بوسوں کے تجربے کی؟
یہ میں نہیں جانتا تھا، لیکن
اُسے پتہ تھا

Advertisements
julia rana solicitors

کہا تو تھا اُس نے ۔۔۔چین میں چومتے نہیں ہیں!
1973ء

Facebook Comments

ستیہ پال آنند
شاعر، مصنف اور دھرتی کا سچا بیٹا

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply