کلبھوشن کو اپیل کا حق، بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اپیل کا حق دینے کیلئے بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

حکومت نے یہ بل11جون2021 کو اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی سے پاس کرایا تھا۔ اپوزیشن نے اس بل اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اپوزیشن اراکین نے قومی اسمبلی میں ‘مودی کا جو یار ہے غدار ہے’ اور ‘کلبھوشن کو پھانسی دو’ کے نعرے لگائے اور واک آوٹ بھی کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں بل وفاقی وزیر فروغ نسیم نے پیش کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سمیت تمام غیر ملکیوں کو فوجی عدالتوں کی سزا کے خلاف اپیل کا حق مل جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل بھارت کے عزائم کے خلاف لائے ہیں، کلبھوشن کو قونصلر رسائی مسلم لیگ (ن) کے دور میں نہیں دی گئی اور اگر ہم یہ قانون نہ لاتے تو بھارت، سلامتی کونسل میں چلا جاتا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے واضح طور پر اپیل کا قانون لانے کا حکم دیا تھا اور اگر ہم یہ بل نہ لاتے تو بھارت ہمارے خلاف عالمی عدالت کی توہین کا مقدمہ درج کرواتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply