کراچی دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا۔

عالمی جریدے اکانومسٹ نے شہروں کی رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کراچی اب رہنے کے قابل نہیں رہا۔

کراچی کو خراب انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم کے ناقص نظام اور جرائم کی وجہ سے دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دنیا کے 140 شہروں کی فہرست میں کراچی کا نمبر 134واں ہے جبکہ دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں ڈھاکہ، ترابلس اور ہرارے بھی شامل ہیں۔

شام کا دارالحکومت دمشق بدترین شہروں کی فہرست میں سب سے آخری 140 ویں نمبر پر ہے اور نائیجیریا کا شہر لاگوس 139ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 137 ویں، الجزائر 136 ویں اور ترابلس 135 نمبر پر رہے۔

زمبابوے کا دارالحکومت ہرارے بھی بدترین شہروں کی فہرست میں 133 ویں نمبر، کیمرون کا شہر دوالا 132 ویں نمبر پر جبکہ وینزویلا کا شہر کراکس 131 ویں نمبر پر رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کو زندگی گزارنے کے لیے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے اور جاپان کے شہر اوساکا نے زندگی گزارنے کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بہترین شہر ہونا ثابت کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply