• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے؛ مائیک پنس

چین امریکی صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے؛ مائیک پنس

SHOPPING
SHOPPING

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی حکومت گرانے کی سازش کر رہا ہے، انہوں نے تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت کو امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں مداخلت قرار دے دیا۔عالمی سیاست میں چین کی پیش قدمی سے امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔ نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں چین صدر ٹرمپ کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔ ہیڈسن انسٹی ٹیوٹ میں اسکالرز سے خطاب کرتے ہوئے مائیک پنس کا کہنا تھا کہ تجارت اور دفاعی معاملات میں چینی جارحیت امریکی مڈ ٹرم انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر داخلہ مائیک پومپیو چین کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں شمالی کوریا سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *