• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے بعد جیسمین کو قتل کی دھمکی

سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے بعد جیسمین کو قتل کی دھمکی

گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے گروہ کی طرف سےپنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی گلوکار سدھو موسے والے کے قاتلوں کی جانب سے پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو نئی دلی کے کنسرٹ سے چند گھنٹے قبل جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ جیسمین سینڈلاس امریکا میں مقیم ہیں جوکہ سپیشل طورپر نئی دلی کے جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں اپنی پرفارمنس کیلئے بھارت آئی ہوئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جب سے گلوکارہ دلی آئی ہیں انہیں بین الاقوامی نمبر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گلوکارہ کو بتایا گیا تھا کہ اس پر اسٹیڈیم میں مبینہ طور پر حملہ کیا جائے گا جس کی وجہ سے ان کے ہوٹل کی سکیورٹی کو بھی سخت کر دیا گیا ہے جبکہ دلی پولیس نے گلوکارہ کو بھی سکیورٹی فراہم کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکارہ جیسمین سینڈلاس کو مبینہ طور پر گینگسٹر لارنس بشنوئی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ماضی میں گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply