• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک

ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک

ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

وسطی امریکا کے ملک نے جون میں اس قانون کی منظوری دی تھی کہ بٹ کوائن کو قانونی کرنسی بنا دیا جائے اور 7 ستمبر سے اس قانون پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

سلواڈور کے صدر نایب بوکلے کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے متعدد شہریوں کو پہلی مرتبہ بینک سروسز تک رسائی مل سکے گی اور ہر سال بیرون ملک سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر کی فیسوں کی مد میں خرچ کیے جانے والے 40 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوسکے گی۔

6 ستمبر کو ایک ٹوئٹ میں صدر نایب بوکلے نے کہا کہ ‘کل سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پوری دنیا کی نظریں ایل سلواڈور پر مرکوز ہوں گی، بٹ کوائن نے ایسا ممکن بنایا’۔

انہوں نے 6 ستمبر کی شام اعلان کیا تھا کہ ایل سلوا ڈور نے اپنے اولین 400 بٹ کوائنز خرید لیے ہیں جبکہ جلد تعداد میں مزید اضافے کا بھی وعدہ کیا۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایپ جمنی کے مطابق 400 بٹ کوائنز 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر ٹریڈنگ کررہے ہیں۔

حالیہ سروے پولز میں ایل سلواڈور کے 65 لاکھ میں سے اکثریت نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی دینے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے امریکی ڈالر کا استعمال جاری رکھنے کا کہا ہے جو گزشتہ 20 سال سے اس ملک کی قانونی کرنسی ہے۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت سان سلواڈور میں سیکڑوں افراد نے اس کے خلاف مظاہرے کیے ، مظاہرین کا کہناہے کہ بٹ کوائن ایسی کرنسی ہے جس کا کوئی وجود نہیں۔ ایسی کرنسی جس کا فائدہ غریبوں کو نہیں امیروں کو ہوگا۔

جون میں ایل سلواڈور کی پارلیمنٹ نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کے قانون کی منظوری دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ بٹ کوائن کے ساتھ امریکی ڈالرز کی حیثیت بھی برقرار رہے گی۔

اگرچہ قانون کے تحت ہر شہری بٹ کوائن کو استعمال کرسکے گا تاہم جن کو ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہوگی ان پر یہ لازمی نہیں ہوگا۔

قانون میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آبادی میں بٹ کوائن کے استعمال کے لیے ضروری تربیت اور میکنزمز کو فروغ دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ماہرین اور ریگولیٹرز نے اس موقع پر کرپٹو کرنسی کی قدر میں اچانک اتار چڑھاؤ اور صارفین کے تحفظ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply