پی آئی اے،میتیں امریکہ چھوڑ آنے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مشرف رسول نے دو پاکستانیوں کی میتیں نیو یارک ایئر پورٹ پر چھوڑ آنے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق دو تابوتوں میں موجود میتوں کو 28 اکتوبر کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 712 کے ذریعے لاہور پہنچایا جانا تھا لیکن وہ غلطی سے امریکہ میں جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر ہی رہ گئیں۔یہ پاکستان کی قومی فضائی کمپنی کی نیو یارک سے لاہور کی آخری فلائٹ تھی کیونکہ ادارے نے اس روٹ کو معطل کر دیا ہے۔ اب اتحاد ایئر ویز کے ذریعے ان میتوں کو لاہور لایا جائے گا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ غلطی نیویارک میں قومی ایئرلائن کو گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی ایجنسی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی ہے۔پی آئی اے نے اس واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے ‘گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس فراہم کرنے والی ایجنسی کی لاپرواہی کی وجہ سے جو زحمت ہوئی اس پر افسوس کرتے ہیں۔ غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں’۔پی آئی اے کے بیان کے مطابق میتوں میں سے ایک، نعمان بدر کے وارثوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عزیز کو امریکی ریاست میری لینڈ میں ہی دفن کر دیا جائے۔دوسری جانب ناصر علی کی میت کو اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور لایا جائے گا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ میت لانے کے عمل کی نگرانی کرے گی اور اس کے ‘تمام اخراجات ادارہ برداشت کرے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply