• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیپرا نے آئیسکو پر 6 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا

نیپرا نے آئیسکو پر 6 کروڑ سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئیسکو پر 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا میں جولائی 2019 سے جون 2021 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ نیپرا کے مطابق مذکورہ مدت 2 سال کے دوران بجلی سے 39 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

اتھارٹی نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے 2 اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی اور نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 39 میں سے 25 اموات میں آئیسکو قصور وار قرار پایا تھا اور 25 اموات میں سے 10 آئیسکو کے ملازمین اور 15 عام شہری تھے۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت آئیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا لیکن آئیسکو حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اتھارٹی نے آئیسکو کو متاثرہ خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور معاوضے کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اتھارٹی نے آئیسکو کو سوگوار خاندانوں کو ملازمت بھی دینے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply