• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • موبائل فون تبدیل کرنے سے پہلے ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

موبائل فون تبدیل کرنے سے پہلے ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ہرسال فون کمپنیاں نئے ماڈلز لانچ کرتی ہیں اور اس کے لیے کمپنیوں کے درمیان ایک مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔ اسی لیے بہت سے صارفین اپنا موبائل بھی تبدیل کرتے ہیں، اور نیا موبائل خریدتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے سے قبل آپ کو کچھ ضروری اقدامات کرنے چاہییں تاکہ آپ کی ذاتی معلومات کسی دوسرے شخص کے پاس نہ چلی جائیں۔

سیدتی ڈاٹ نیٹ کے مطابق پانچ اقدامات موبائل تبدیل کرنے سے قبل اٹھانے چاہیں۔

1. ڈیٹا کاپی کرنا

یہ عمل بنیادی کاموں میں سے ایک ہے جسے انجام دینا لازمی ہے۔ آپ کو اپنے تمام اعداد و شمار کے ساتھ تصاویر اور فائلوں کا بیک اپ بنانا ہوگا تاکہ جب آپ اپنا فون تبدیل کریں تو آپ اسے کھوئیں نہیں۔

اس تناظر میں اینڈرائڈ ڈیوائسز کے استعمال کنندہ اپنی فائلوں کا گوگل کے ذریعے بیک اپ لے سکتے ہیں، اور ایپل صارفین کے لیے آئی کلوڈ کے ذریعے ڈیٹا کاپی کیا جاسکتا ہے۔

2. تمام اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ کریں

یہ بہت اہم ہے کہ ہر اس اکاؤنٹ کو خارج کریں جو آپ نے لاگ ان کررکھا ہے، کیونکہ یہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ کے فون پر شناخت کرنے والی تمام معلومات کو مٹا دیا گیا ہے، تاکہ یہ کسی دوسری پارٹی کے ذریعے استعمال نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ ذاتی اکاؤنٹس میں بہت سارا ڈیٹا ہوتا ہے، بشمول بینک اکاؤنٹس، کارڈز، آن لائن شاپنگ سائٹس، یا بینک کارڈ کی تفصیلات وغیرہ۔

3. اکاؤنٹ کے پاس ورڈ تبدیل کریں

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاگ آؤٹ کرنا کافی ہے، لیکن اضافی تحفظ کے لیے آپ کو اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہیں، جو آپ نے اپنے سمارٹ فون پر محفوظ کر رکھے تھے۔

فون میں موجود تمام کارڈز کو  نکال لیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان میں موجود ہر شے کا بیک اپ موجود ہے (فوٹو سیدتی)

4. فون فیکٹری ری سیٹ

زیادہ تر ماہرین آپ کے فون پر فیکٹری ری سیٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، کیونکہ یہ اقدام آپ کے ذاتی ڈیٹا اور آپ کے نصب کردہ کسی بھی ایپلیکیشن کو ہٹاتا ہے، اور یہ فون کو اپنی ڈیفالٹ حالت میں دوبارہ سیٹ کرتا ہے۔

5. سم کارڈ اور میموری کارڈ کو ہٹا دیں

Advertisements
julia rana solicitors london

فون میں موجود تمام کارڈز کو نکال لیں۔ اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان میں موجود ہر شے کا بیک اپ موجود ہے۔ یہ اقدامات کرنے کے بعد آپ اپنے فون کو فروخت کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply