اداکارہ میرا کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے-

میرا جی نے ٹک ٹاک پر لیجنڈری اداکار عرفان خان کی فلم ’لائف آف پائی‘ کے ڈائیلاگ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کالی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے۔

ویڈیو میں عرفان خان کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں ملتا۔

انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’خدا حافظ‘ لکھا۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی کیپشن میں مداحوں سے کہا کہ وہ بتائیں یہ خوبصورت ڈائیلاگ کس نے لکھا ہے-

Advertisements
julia rana solicitors

جس پر مداح عرفان خان کا نام لکھتے ہوئے میرا جی کی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ میرا ٹک ٹاک پر اکثر و بیشتر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی وائرل ہوتی ہیں-

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply