بھارتی وزیراعظم مودی دباو کا شکار ہیں ، قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی دباؤ کا شکار ہیں۔ الیکشن تک ان کا یہی لب و لہجہ رہے گا انہوں نے  کہا کہ کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہنیں۔ آئی سی سی کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر پر بھارت سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  بھارتی انتخابات تک کشیدگی برقرار رہے گی ۔! وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان مخالف بیانیے کو مودی کی سیاسی مجبوری قراردیدیا اور  کہا پاکستان امن چاہتا ہے جارحیت دکھائی تو بھرپور جواب ملے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں،افواج کی کارروائی سے امن کا پیغام دے چکے،جارحیت ہوئی تودفاع کاحق محفوظ رکھتے ہیں ۔

وزیرخارجہ نےآئی سی سی سے بھارتی کھلاڑیوں کے  آرمی کیپ پہننے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ میں کشمیر  سے متعلق اپنے وعدے سے بھی پھر رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان  پر ان کا کہنا تھا کہ قومی پلان پرعملدرآمد کی ہمت  کسی کو نہ ہوئی،پہلی بارموجودہ حکومت نےعملدرآمدشروع کیاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply