” الطباخہ” مدینہ منورہ کا فوڈ سٹریٹ۔۔منصور ندیم

مدینہ منورہ، جہاں جانے کو دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل مچلتے ہیں، جہاں دنیا بھر سے آنے والے مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے پرحاضری دینے کو سعادت سمجھتے ہیں، یہی شہر ہے جہاں اسلام کی پہلی منڈی “سوق المناخہ” یعنی مناخہ بازار جسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع کیا تھا، جب ابتدائے اسلام میں مدینے کے کاروبار پر یہودیوں کی مونوپولی تھی، صدیوں کے سفر میں مدینہ منورہ میں سوق المناخہ جہاں آج بھی قائم ہے، وہیں یہ شہر ایک بڑا کاروباری مرکز بھی ہے۔ مدینہ منورہ میں کئی بڑے بازار اور مارکیٹس ہیں۔ جن میں جدید ترین بین الاقوامی طرز کی مارکیٹس کے علاوہ عوامی بازار بھی ہیں۔

 

مدینہ منورہ کے عوامی بازاروں میں سے ایک بازار کو مقامی سطح‌ پر ‘الطباخہ’ کہا جاتا ہے۔ عربی میں الطباخہ باورچی خانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے،

مدینہ منورہ میں گذشتہ 40 برسوں سے الطباخہ بازار مدینہ منورہ کی سماجی حیات کا حصہ ہے۔ اس بازار میں آنے والے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی زیادہ تر لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی غرض سے آتے ہیں۔اور یہ بازار انواع واقسام کے لذیذ کھابوں روایتی، دیسی اور بدیسی پکوانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

یہاں’الطباخہ’ بازار میں داخل ہوں‌ تو آپ کو ایسے محسوس ہوگا کہ آپ دنیا بھر کے کھانوں کے ایک میلے میں کھڑے ہیں، کھانوں کے شوقین افراد روزانہ کی بنیاد پر اس بازار میں آتے جاتے ہیں اور پورا سال یہاں پر مقامی اور غیرملکی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔ مختلف ملکوں کے باسی یہاں کے روایتی کھانوں کا لطف اٹھاتھے ہیں اور یہاں مقامی قیمت کے اعتبار سے بہت مناسب نرخوں پر کھانے ملتے ہیں، یہ مدینہ منورہ کا مشہور ترین عوامی بازار ہے اور مسجد نبوی کے قریب ہی واقع ہے۔ یہاں کے ریستوران مدینہ منورہ کے روایتی تاریخی کھانوں میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ دنیا کے اور خطوں سے آنے والوں کے لئے یہاں آکر ماضی کی یادوں کے ساتھ حال کا لطف اٹھانے کا بہترین موقع ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مسجد نبوی کے قریب ہونے کی وجہ سے الطباخہ بازار مسجد نبوی کی زیارت کے لئے آنے والوں کیوجہ سے ہر وقت آباد ہی رہتا ہے۔ اور یہاں عربوں کے روایتی کھانوں میں المقادم، المقلقل، الکبدہ، روؤس المندی، کباب، شوربہ الحب، ھریسہ اور مندی کے علاوہ پائے، کلیجی، کباب، تلی ہوئی اشیا،، باربی کیو، سوپ، کابلی پلاؤ، بخاری پلاؤ، عربی پلاؤ، بریانی، انواع و اقسام کی مچھلیاں، مشرقی ایشیا کے کھانوں میں منتو، یغمش وغیرہ ملتے ہیں، ترک، یمنی، لبنانی، پاکستانی اور انڈیا کی کئی ریاستوں کے ذائقوں کے کھانوں کے ریستوران کے علاوہ انٹرنیشنل فوڈچینز بھی ہیں، گذشتہ چندسال پہلے مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس بازار کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔ قدیم رنگ و روپ کو جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے، اس کا داخلہ دروازہ قدیم طرز پر ہے اور داخلی ریستوران کئی بالکل جدید طرز کے بھی ہیں۔

 

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply