وٹس ایپ بمقابلہ ٹیلی گرام۔۔مُکرم حسن بلوچ

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے اور آپ کا موبائل ٹیلی گرام سے خالی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور مفت میں آفر کی ہوئی کار کو ٹھکرا رہے ہیں۔
جی ہاں۔ٹیلی گرام پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلوں کی تحصیل و ترسیل کے لیے بنائی گئی منفرد خصوصیات کی حامل ایپلی کیشن ہے۔گو کہ آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں لیکن ٹیلی گرام واٹس ایپ سے زیادہ فیچرز کی حامل ایپ ہے۔جس کا اندازہ آپ کو ٹیلی گرام کے مسلسل استعمال سے ہی ہو گا البتہ چند ایک خصوصیات درج ذیل ہیں:

واٹس ایپ گروپ میں زیادہ سے زیادہ 256 افراد شامل ہو سکتے ہیں جبکہ ٹیلی گرام اپنے سوپر گروپ میں ایک لاکھ ممبرز تک کو شامل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔جبکہ چینل میں شمولیت کی کوئی حد مقرر نہیں۔

واٹس ایپ میں کسی بھی گروپ میں شمولیت کے وقت آپ اس گروپ میں نابینا ہو کر شامل ہوتے ہیں۔یعنی آپ کو یہ قطعاً معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کی شمولیت سے قبل گروپ میں کیا کچھ چل رہا تھا،کس کس نے کیا کیا میسجز کیے تھے اور کیا کچھ شیئر ہو چکا تھا۔۔جبکہ ٹیلی گرام پہ کسی بھی گروپ یا چینل میں شمولیت کے بعد آپ ابتداء سے ہونے والی تمام تر بات چیت اور مواد دیکھ سکتے ہیں۔گویا ٹیلی گرام پہ کسی بھی گروپ میں شمولیت کے بعد اپ کو یہ افسوس نہیں رہتا کہ آپ پہلے کیے گئے میسجز سے محروم رہ گئے ہیں بلکہ گروپ کا تمام مواد آپ کی دسترس میں ہوتا ہے۔

واٹس ایپ میں کسی بھی گروپ میں شمولیت سے قبل آپ یہ پتہ نہیں چلا سکتے کہ گروپ میں کیسا مواد موجود ہے۔۔آپ کو گروپ میں جھانکنے کے لیے گروپ میں شامل ہونا پڑے گا۔اس کے برعکس ٹیلی گرام آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ پہلے گروپ میں جھانک کر اس کا جائزہ لے لیں پھر اپنی مرضی سے اس میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرلیں۔

وٹس ایپ پرائیویسی پالیسی۔۔ضیغم قدیر

واٹس ایپ پہ آنے والے تمام مواد کا بوجھ آپ کی فون میموری پہ ہوتا ہے۔چنانچہ کوئی بھی آڈیو،ویڈیو یا دیگر فائل جو آپ دیکھنا چاہیں پہلے آپ اسے فون میں ڈاؤنلوڈ کریں گے تب اسے دیکھ سکیں گے۔جبکہ ٹیلی گرام اس تمام مواد کا بوجھ خود اٹھاتا ہے اور آپ کے فون اور میموری کارڈ کو اس بوجھ سے آزاد رکھتا ہے۔چنانچہ ٹیلی گرام پہ شئیر ہونے والی کسی بھی آڈیو یا ویڈیو کو آپ سننا یا دیکھنا چاہیں تو آپ ٹیلی گرام پہ ہی اسے دیکھ سکتے ہیں۔یہ فائل اس وقت تک آپ کی فون میموری میں نہیں جائے گی جب تک آپ اسے دیکھنے کے بعد خود اسے فون گیلری میں نہیں بھیجیں گے۔۔میرے خیال میں یہ ٹیلی گرام کا سب سے عمدہ فیچر ہے۔یوں آپ اس جھنجٹ سے قطعاً آزاد ہوں گےکہ بار بار گیلری کھول کر غیر ضروری مواد حذف کریں۔

واٹس ایپ پہ آپ جب کسی بھی گروپ میں یا فرد سے بات چیت کرتے ہیں تو آپ کا نمبر سامنے والے کے سامنے آجاتا ہے۔ٹیلی گرام آپ کو یہ سہولت دیتا ہے کہ آپ اپنی شناخت اور نمبر ظاہر کیے بنا صرف user name کی بنیاد پر کسی سے بھی اجتماعی یا انفرادی بات چیت کر سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام کا ایک اہم فیچر “بوٹ” ہے۔یہ ایک خودکار روبوٹ ہے جو آپ کی ہدایات کے مطابق کام کرتا ہے۔یہ بوٹ بہت سے کاموں میں خودکار طریقے سے آپ کا ہاتھ بٹا کر آپ کا بوجھ ہلکا کر دیتا ہے۔

الوداع وٹس ایپ؟۔۔عاطف جاوید

ٹیلی گرام میسج ارسال کر دینے کے بعد اس میں ترمیم کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔جس سے آپ میسج بھیج دینے کے بعد بھی اس میسج میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ یہ سہولت نہیں دے رہا۔

واٹس ایپ پہ شیئر کی جانے والی ویڈیو کے حجم کی حد سولہ ایم بی ہے۔اس سے زیادہ حجم کی ویڈیو واٹس ایپ پہ ارسال نہیں کی جاسکتی۔دیگر فائلوں میں یہ حجم ایک سو ایم بی تک ہے۔جبکہ ٹیلی گرام اس حجم کو بڑھا کر 1۔5 جی بی تک لے گیا ہے۔یعنی آپ ٹیلی گرام پہ ڈیڑھ جی بی تک کی ویڈیو ارسال کر سکتے ہیں۔

ٹیلی گرام saved message کی صورت میں آپ کو اپنے سرور پر جگہ بھی فراہم کرتا ہے جہاں آپ ضروری پیغامات ، ویڈیوز یا دیگر فائلیں محفوظ کر سکتے ہیں۔اور ضرورت پڑنے پر کسی بھی جگہ انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔یوں آپ اس فکر سے بھی آزاد ہو جاتے ہیں کہ خدانخواستہ موبائل کی گمشدگی یا ری سیٹ ہونے کی صورت میں  آپ قیمتی مواد سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

وٹس ایپ میسج۔۔سلیم مرزا

سکیورٹی کے اعتبار سے ٹیلی گرام واٹس ایپ سے زیادہ قابل اعتماد ہے۔سیکرٹ چیٹ سے آپ کو یہ سہولت بھی میسر ہوتی ہے کہ آپ میسج کو اپنی مرضی کے وقت کے ساتھ منسلک کرکے بھیج دیں۔وصول کنندہ کے موبائل سے آپ کا ٹائم میسج مقررہ وقت کے بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیگا۔مزید براں ٹیلی گرام اس فیچر پہ بھی کام کر رہا ہے کہ اگر وصول کنندہ آپ کے میسج کا سکرین شاٹ لے تو آپ کو الرٹ کر دیا جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ چند فیچرز تھے جو ٹیلی گرام کو واٹس ایپ سے منفرد اور بہتر بناتے ہیں۔۔مزید فیچرز اور سہولیات سے آگاہی ٹیلی گرام استعمال کرنے کے بعد وقتاً فوقتاً ہوتی رہتی ہے۔ایک بار ٹیلی گرام کو آزمائیے گا ضرور جہاں بہت سے عمدہ اور مفید گروپ اور چینل افادہ عام کے لیے موجود ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply