میں نے کشمیر کو اپنوں کے ہاتھوں بھی اجڑتے دیکھا۔۔انعام الحق

صدیوں پر محیط کمشمیر کے تشخص کو اگر کوئی طاقت کے بل بوتے پر لپیٹنے کی کوشش کرے گا اس کو احمق تو کہا جاسکتا ہے لیکن کوئی عقلمند نہ تو اسکی تائید کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ ایک قدم بھی چلا جاسکتا ہے۔
عالمی ایجنڈے پرجس طرح کشمیر کی کانٹ چھانٹ جاری ہے اس پر کشمیریوں کے دلوں پر جو چھریاں چل رہی ہیں اور جس تکلیف اور کرب سے کشمیری گزر رہے ہیں اس کا اندازہ کشمیری ہی کرسکتے ہیں تماشائیوں کو اس کا اندازہ نہیں، پھر ان زخموں سے چور چور ہوکر جب آر پار کے کشمیری زخمی شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے میدان میں اتریں گے اس وقت میدان کا کیا منظر ہوگا اصحاب بصیرت اسکو بھانپ چکے ہیں لیکن برگر خور شائد اس کا تصور نہیں کرپارہے ہیں۔
5اگست 2019 کو انڈیا کی جانب سے کشمیر کی سابقہ حیثیت کو ختم کرنے پر جو غم وغصہ پوری دنیا میں سامنے آیا وہ تاریخ کا حصہ ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی بھرپور موقف عالمی فورمز پر دیا لیکن گلگت وبلتستان کو نئی شناخت پاکستان کی جانب سے دی جارہی ہے اور آئین کے آرٹیکل 257 کو معطل کرکے اسمیں ترامیم کی کوشش ہورہی ہے اس میں اور انڈیا کے اقدام میں فرق کیا ہے ۔؟
اگر انڈیا اس اقدام کی وجہ سے درندہ قرار دیا گیا تو پاکستان کو کس نسبت سے محسن کشمیر قرار دیا جائے گا۔؟
اگر مودی اس دھندے کے مرکزی کردار کیوجہ سے ہٹلر قرار پایا تو عمران خان اسی خدمت کی وجہ سے کیونکر سفیر کشمیر قرار دیا جائے گا۔؟
ارے ارباب اقتدار و اختیارکشمیر کے حوالہ سے 73 سالہ سرگرمیوں کو کس کھاتے میں ڈالو گے ۔؟
آپ جس اقدام کی جانب محو سفر ہو کیا اس سفر کا زاد سفربھی ہے آپ کے پاس ۔؟
اس اقدام کے لئے آئین کے چار آرٹیکلز میں ترامیم کی ضرورت ہے جس کے لئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے وہ آپ کے پاس موجود ہے۔؟
کیا کشمیر کی ریاستی قیادت کو آپ نے اعتماد میں لے لیاہے۔؟
کیا آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کشمیر کے عوام اس کو کس نظر سے دیکھ رہے ہیں۔؟
کیا آپ کو علم ہے کہ لبریشن فرنٹ کا بیانیہ کس قدر کشمیری عوام میں مقبولیت پاچکا ہے۔؟
کیا کشمیر کے مخصوص سرکاری ملازمین کو آپ کشمیریوں کا نمائندہ تو نہیں سمجھ بیٹھےہیں ۔؟
اگر آزادکشمیر کے عوام اس پر بپھر گے تو کیا کروگے۔؟
کیا کشمیری عوام پر انڈین فوج کی طرح گولی چلا لوگے۔؟
کیا کشمیری اسی طرح خاموش رہیں گے۔۔۔۔؟ اس کا یقین کس نے آپ کودلایا ہے ۔؟
مجھے تو نہ جانے کیوں ایسا لگتا ہے کہ کشمیرکو اجاڑنے کی کوشش ہورہی ہے اور اپنوں کے ہاتھوں ہورہی ہے۔؟
کیا آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کو اس بات کا علم ہے کشمیری عوام آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت کوغدار وطن کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔؟
کیا کشمیری قیادت کو علم ہے کہ پاکستان کی جانب سے تقسیم کشمیر کو سقوط کشمیر قرار دیا جارہا ہے۔؟
کیا کشمیر قیادت کو علم ہے کہ ان کی مجرمانہ خاموشی کو میر جعفر اور میر صادق کے کردار سے جوڑا جارہا ہے۔؟
کشمیری پاکستان پر مر مٹنے کو تیار لیکن پاکستان کیونکر سوتیلی ماں کا کردار کشمیریوں کے ساتھ روا رکھ رہا ہے ۔؟
مقتدر حلقے نوٹ کریں آخر کیوں بات ماں سے سوتیلی ماں تک پہنچ چکی ہے۔۔؟
مقتدر حلقوں کو علم ہے گلگت وبلتستان کا نیا تشخص آئین کے آرٹیکل 257کی خلاف ورزی کے ساتھ سپریم کورٹ آف آزادکشمیرکے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے ۔؟

Advertisements
julia rana solicitors

اللہ تعالیٰ ہم سب کو پورے وطن کا محب وطن بننے کی توفیق دے اور کشمیر سے غداری کرنے کی جسارت ہمیں نہ دے

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply