پروفیسر رفعت مظہر کی تحاریر
پروفیسر رفعت مظہر
" پروفیسر رفعت مظہر کالمسٹ “روز نامہ نئی بات قطر کے پاکستان ایجوکیشن سنٹر (کالج سیکشن)میں ملازمت کی آفر ملی تو ہم بے وطن ہو گئے۔ وطن لوٹے تو گورنمنٹ لیکچرار شپ جوائن کر لی۔ میاں بھی ایجوکیشن سے وابستہ تھے ۔ ان کی کبھی کسی پرنسپل سے بنی نہیں ۔ اس لئے خانہ بدوشوں کی سی زندگی گزاری ۔ مری ، کہوٹہ سے پروفیسری کا سفر شروع کیا اور پھر گوجر خان سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے ۔ لیکن “سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں“ لایور کے تقریباََ تمام معروف کالجز میں پڑھانے کا موقع ملا ۔ زیادہ عرصہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں گزرا۔ درس و تدریس کے ساتھ کالم نویسی کا سلسلہ بھی مختلف اخبارات میں جاری ہے۔ . درس و تدریس تو فرضِ منصبی تھا لیکن لکھنے لکھانے کا جنون ہم نے زمانہ طالب علمی سے ہی پال رکھا تھا ۔ سیاسی سرگرمیوں سے ہمیشہ پرہیز کیا لیکن شادی کے بعد میاں کی گھُٹی میں پڑی سیاست کا کچھ کچھ اثر قبول کرتے ہوئے “روزنامہ انصاف“ میں ریگولر کالم نگاری شروع کی اور آجکل “روزنامہ نئی بات“ میں ریگولر دو کالم “قلم درازیاں“ بروز “بدھ “ اور “اتوار“ چھپتے ہیں۔

ریاست کے ستون/پروفیسر رفعت مظہر

مقننہ، عدلیہ، انتظامیہ اور میڈیا، وہ بنیادی ستون ہیں جن پر کسی مملکت کی عمارت استوار ہوتی ہے۔ یہ بنیادی ستون ریاست کو بادِ مخالف کے تھپیڑوں سے بچانے میں ہمہ وقت و ہمہ تن مصروفِ کار رہتے ہیں۔ اگر←  مزید پڑھیے

لو وہ بھی کہہ رہے ہیں /پروفیسر رفعت مظہر

چشمِ فلک نے دیکھا کہ وہ شخص جو “چوروں” سے ہاتھ ملانے تک کا روادار بھی نہیں تھا، اب خود مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔ وہ شخص جس کی انا پہاڑوں سے اونچی تھی، آج پاتال سے بول رہا←  مزید پڑھیے

چلو کھیلتے ہیں /پروفیسر رفعت مظہر

دینِ مبیں میں خدمتِ خلق پر بہت زور دیا گیا ہے۔سورة البقرہ آیت 177 میں اللہ تعالیٰ نے اپنا دِل پسند مال یتیموں، مسکینوں، مسافروں، مدد کے لیے ہاتھ پھیلانے والوں اور غلاموں کی رہائی پر خرچ کرنے کا حکم←  مزید پڑھیے

کاٹھ کی ہنڈیا/پروفیسر رفعت مظہر

تحریکِ انصاف کے رَہنماءبار بار کہتے رہتے ہیں کہ عمران خاں کے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے، وہ اِس سیاسی گٹر میں محض قوم کی خاطر اُترے ہیں۔ یہی بات ہم عمران خاں کے مُنہ سے بھی کئی←  مزید پڑھیے

بس!بہت ہوچکا/پروفیسر رفعت مظہر

ہمارے ہاں الیکٹڈ کوئی نہیں ہوتا۔ کوئی سلیکٹڈ، کوئی امپورٹڈ وزیرِاعظم۔ اب ترقی کا ایک اور زینہ چڑھتے ہوئے ہم نے جوڈیشل وزیرِاعلیٰ بھی متعارف کرا دیا۔ پَس ثابت ہوا کہ ”جمہور“ صرف ووٹ تک محدود مگر وہ بھی ”زورآوروں“←  مزید پڑھیے

ہنگامہ آرائی کی سیاست میں کسی کا بھلا نہیں /پروفیسر رفعت مظہر

جمعرات 3 نومبر کی شام جب تحریکِ انصاف کا لانگ مارچ وزیرآباد کی طرف رواں دواں تھا تو عمران خاں کے کنٹینر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور عمران خاں سمیت 13 افراد←  مزید پڑھیے

خوف کے بُت توڑ دو/پروفیسر رفعت مظہر

حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے عمران خاں نے کہا “خوف کے بُت توڑ دو اور جہاد کے لیے نکلو”۔ یہ پتہ نہیں کس قسم کا جہاد ہے جس کی تلقین عمران خاں کر رہا ہے۔ ہمیں تو جہاد←  مزید پڑھیے

یہ مکافاتِ عمل ہی تو ہے/پروفیسر رفعت مظہر

مکافاتِ عمل قانونِ فطرت ہے جس سے مفر ممکن نہیں۔ ہمیں یاد ہے کہ 28ء مئی 2017ء کو جب میاں نوازشریف کو ایک مفروضے کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا تو تحریکِ انصاف نے مٹھائیاں بانٹیں، خوشیاں منائیں اور←  مزید پڑھیے

کوئی اُتر پہاڑوں آیا/پروفیسر رفعت مظہر

کپتان جب بھی کوئی دِل خوش کُن اعلان کرتا ہے تو میں تحریکِ انصاف میں شمولیت کا ارادہ باندھ لیتی ہوں۔ یہ بات الگ کہ ضمیر بہت لعن طعن کرتا ہے لیکن اُس ضمیر کو گٹر میں بہا دینا چاہیے←  مزید پڑھیے

دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو/پروفیسر رفعت مظہر

ہم عموماً حکومتی دفاتر میں جانے سے گریز ہی کرتے ہیں کیونکہ اِن دفاتر میں عوام کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ اظہر مِن الشمس۔ خود ہمیں بھی یہ تلخ تجربہ ہوچکا جس کا ذکر ہم اپنے کالموں بھی←  مزید پڑھیے

کھیل کھیل میں /پروفیسر رفعت مظہر

اسحاق ڈار کی وطن واپسی عمران نیازی کے لیے بڑا جھٹکا ثابت ہوئی اور محترمہ مریم نواز کی باعزت رہائی نے تو اُنہیں جھنجھوڑ کے رکھ دیا۔ وجہ یہ کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز بنچ کے مطابق ایون فیلڈ←  مزید پڑھیے

اُلجھاؤ ہے زمیں سے، جھگڑا ہے آسماں سے۔۔پروفیسر رفعت مظہر

عمران خاں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ رُکنی بنچ کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگ لی۔ چیف جسٹس اطہر مِن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آج ملزم پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ ہم فردِ جرم پڑھ←  مزید پڑھیے

آؤ سچ بولیں/پروفیسر رفعت مظہر

ذوالفقار علی بھٹو نے کہا ”گھاس کھا لیں گے لیکن ایٹم بم بنائیں گے“۔ تب اُس وقت کے امریکی وزیرِخارجہ ہنری کسنجرنے بھٹو سے کہا ”ہم تمہیں نشانِ عبرت بنا دیں گے“۔ بھٹو پھانسی پر جھول گئے لیکن ایٹمی پروگرام←  مزید پڑھیے

آئین کی بالا دستی۔۔پروفیسر رفعت مظہر

دنیا کا کوئی بھی ملک آئین وقانون کی بالادستی کے بغیر ترقی کرنا تو کجا اپنی سلامتی تک برقرار نہیں رکھ سکتا۔ یہ بجا کہ دنیا کے ہر ملک میں آئین وقانون شکن پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن جہاں نظامِ←  مزید پڑھیے

عدلیہ کے فیصلوں پر اُٹھتی انگلیاں۔۔پروفیسر رفعت مظہر

پورا ملک ڈوب رہا ہے۔ سیلابی تباہ کاریاں چاروں صوبوں میں جاری، ہزاروں افراد جان سے گئے اور لاکھوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ یہ ریلے اتنے تندوتیز اور بپھرے ہوئے کہ مضبوط گھر اور ہوٹل خس وخاشاک کی←  مزید پڑھیے

چور مچائے شور۔۔پروفیسر رفعت مظہر

رَبّ ِ لَم یَزل کا فرمان ہے ”بیشک جو جھوٹا، ناشکرا ہے، اللہ اُس کو ہدایت نہیں دیتا“(سورۃ الزمر 3)۔ ایسے لوگ اپنی گمراہی میں بھٹکتے چلے جاتے ہیں اور اللہ اُن کی رَسی دراز کیے جاتا ہے لیکن وہ←  مزید پڑھیے

درِ عدل کب کُھلے گا۔۔پروفیسر رفعت مظہر

سُنا تھا کہ ججز خود نہیں بولتے بلکہ اُن کے فیصلے بولتے ہیں لیکن ہمارے ہاں ججز تو بولتے ہیں مگر اُن کے فیصلے؟ ہماری سیاسی تاریخ میں جسٹس منیر سے لے کر اب تک ہمیشہ نظریۂ ضرورت ہی کارفرما←  مزید پڑھیے

کس سے منصفی چاہیں ؟۔۔پروفیسر رفعت مظہر

ہماری قوم کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ تحقیق وتدقیق سے کوسوں دور ہے۔ خوئے جستجو جیسا روگ اِس نے پالا ہی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے رَہنماؤں سے بار بار دھوکے کھاتے ہیں لیکن←  مزید پڑھیے

وہ ایک خط۔۔پروفیسر رفعت مظہر

یوں تو پاکستانی سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں لیکن عمران خاں کے سیاست میں قدم رنجہ فرمانے کے بعد تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم کوئی قسط وار ڈرامہ دیکھ رہے ہوں جس کی ہر قسط←  مزید پڑھیے

ملکی سیاست خطرناک موڑ پر۔۔پروفیسر رفعت مظہر

آج پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اِن انتخابات کے نتائج فیصلہ کریں گے کہ اتحادی حکومت اگست 23ء تک برقرار رہتی ہے یا اِسی سال عام انتخابات کا ڈول ڈالا جائے گا۔ اگر موجودہ ضمنی←  مزید پڑھیے