مسلم انصاری کی تحاریر
مسلم انصاری
مسلم انصاری کا تعلق کراچی سے ہے انہوں نے درسِ نظامی(ایم اے اسلامیات) کےبعد فیڈرل اردو یونیورسٹی سے ایم اے کی تعلیم حاصل کی۔ ان کی پہلی کتاب بعنوان خاموش دریچے مکتبہ علم و عرفان لاہور نے مجموعہ نظم و نثر کے طور پر شائع کی۔جبکہ ان کی دوسری اور فکشن کی پہلی کتاب بنام "کابوس"بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ مسلم انصاری ان دنوں کراچی میں ایکسپریس نیوز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

مریم کی یاد آتی ہے؟-مسلم انصاری

چاند پیالہ ہوٹل میں جنوری کی آخری اور خنک شام، جب پورے ہوٹل میں ساتھ بنے کال سینٹر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے دھاوا بول رکھا ہے، دو بوڑھے، کونے کی بینچ کرسیوں سے جوڑے خاموشی میں مصروف ہیں۔←  مزید پڑھیے

دکھ کے موسموں کے گاؤ دان/ مسلم انصاری

داخلی یا خارجی طور پر، تخلیق کاروں کے موسم اپنے پڑھنے والوں پر اثرات مرتب کرتے ہیں، قریب اسی قضیے سے مترجمین کی عالمی ادب سے پسند نا پسند کا بڑا حصہ، ترجمہ پسند قاریوں کے حصے میں چھاپ چھوڑتا←  مزید پڑھیے

کتاب : موپاساں، چھوٹی بڑی کہانیاں/ تبصرہ و انتخاب : مسلم انصاری

Guy de Maupassant موپاساں 11 سال کا تھا اور اس کے والدین کے مابین مستقل علیحدگی ہوئی، 13 سال کی عمر میں اسے سرکشی کرنے پر تعلیمی خانقاہ سے نکال دیا گیا! پیدائش : فرانس کے اشرافیہ خاندان میں 5←  مزید پڑھیے

زین کی شادی/تبصرہ و تحقیق-مسلم انصاری

کتاب : زین کی شادی مصنف : طیب صالح (سوڈان) مترجم : اسداللہ میر الحسنی اشاعت : کولاج شروعات سے ہی غلط پڑھایا جانے والا سبق نسلوں تک من و عن دہرایا جاتا ہے ہمیں بتایا گیا کہ گر خدا←  مزید پڑھیے

ہماری مشترکہ لوکی/ تبصرہ و انتخاب : مسلم انصاری

کتاب : in the cafe of lost youth مصنف : پیٹرک مودیانو مترجم : ریحان اسلام (ایسی کہانی جسے پڑھتے ہوئے ہمیں ہماری زندگی میں کبھی نہ کبھی شامل ایسی لڑکی یاد آ جاتی ہے جو بالکل “پیٹرک مودیانو” کی←  مزید پڑھیے

اریتھون کا گیارہواں روپ/مسلم انصاری

اَریتھون سَسیارَس کے گیارہ روپ تھے، مائی ہیجی اور سَسیاندا اس کے ماں باپ مانے جاتے ہیں اریتھون جب چھوٹا تھا تو مائی ہیجی نے اسے بتایا : “انسانوں کی ساری زندگی ان کے خوابوں کی گڑھت ہے، وہ ان←  مزید پڑھیے

دلہن/تحریر:مسلم انصاری

بڑا سا گھر ہے سفید چونے سے دیوار و در کو رنگا گیا ہے کھلے صحن کے ہر ایک کونے میں پیڑ پودے لگے ہوئے ہیں بڑے سے گھر کے بڑے سے کمروں میں خواب سارے نئے پڑے ہیں مرا←  مزید پڑھیے

پاکستانی ہو یا ہندوستانی؟-مسلم انصاری

اب جیسی لکھی ہو ویسی آنے سے روک کون سکتا ہے، ہاں مگر ذی شعور ہوں تو ایک خوف سا جگہ بنا لیتا ہے تقسیم ہند پڑھتے تھے، اپنے پُرکھوں کی ہجرت ان کی آنکھوں میں دیکھ رکھی تھی اور←  مزید پڑھیے

نردباں اور دوسری کہانیاں /تبصرہ؛مسلم انصاری

کہانی “مہر ولی” کے کھنڈرات سے نکلی اور پھر ایک کبڑے کلرک کے اس اپارٹمنٹ تک لے گئی جو اس نے دلّی کے قریب “گوتم بدھ نگر کے چرّاسی گاؤں” میں لیا تھا، وہاں سے نکلی تو “تھانہ محال گنج،←  مزید پڑھیے

اکلوتا بیٹا/مسلم انصاری

میں اور میری بیوی ہمارے اکلوتے بیٹے سے اتنی ہی محبت کرتے تھے جتنی کسی بھی متوسط طبقے کے والدین میں پائی جاتی ہے، میں ہمیشہ کوشش کرتا کہ وہ جس چیز کی خواہش رکھے میں اسے کسی نا کسی←  مزید پڑھیے

شہزادہ احتجاب/تبصرہ و انتخاب-مسلم انصاری

نہایت اہم کتاب : شہزادہ احتجاب مصنف : ہوشنگ گُلشیری (فارسی) اردو مترجم : اجمل کمال تبصرہ و انتخاب : مسلم انصاری تہران سے 1969 میں شائع ہونے والے اس مختصر ناول “شازدہ احتجاب” کے مصنف ممتاز ایرانی ادیب ہوشنگ←  مزید پڑھیے

ٹوٹے پھوٹے لوگوں کی فیکٹری/مسلم انصاری

کتاب : ٹوٹے پھوٹے لوگوں کی فیکٹری مصنف : محترم نیّر مصطفیٰ صاحب تبصرہ و انتخاب : مسلم انصاری مذکورہ ایڈیشن : میٹر لنک پبلشرز، لکھنؤ “اکثر وہ اسے بتاتی کہ شاہ رخ خان کی آواز میرون ہے اور سردی←  مزید پڑھیے

ریت کا دروازہ/مبصر:مسلم انصاری

کتاب : ریت کا دروازہ لیکھک : طاہر بن جیلون (موروکو) مترجم : خورشید عالم تبصرہ و انتخاب : مسلم انصاری “دن پتھر ہوگئے ہیں اور ایک دوسرے پر جمع ہوتے جارہے ہیں”، “جس دن میری موت ہوگی ٹھیک اس←  مزید پڑھیے

نمک کا جیون گھر/تبصرہ-مسلم انصاری

میں نے شام کی ٹرین کی ٹکٹ لی اور ریل میں سوار ہوا (کہ سب ہی پرندے شام کو گھر لوٹتے ہیں) جب انجن مین نے وِسل پر ہاتھ رکھا، میں اپنا سفری بیگ سیٹوں کے نیچے دبا رہا تھا←  مزید پڑھیے

کتاب : ایک اور آدمی/ مصنف : حسن منظر صاحب /تبصرہ : مسلم انصاری

اقتباسات سے ابتدا کرتے ہیں : “جس عورت کو کبھی حمل نہ ہوا ہو وہ اولاد کے لئے اتنا نہیں روتی ہے جتنا وہ جس کا حمل ضائع ہو گیا ہو!” “دنیا میں ہر کام کی فیس ہوتی ہے کام←  مزید پڑھیے

زمانوں کی قید سے آزاد “مکالمہ”- ایک عہد کا نواں برس/مسلم انصاری

ہم کسان تھے، بیج بوتے اور فصل کھڑی کرتے، ہم دہقان تھے، زمینیں جوتتے اور روٹی پیدا کرتے، ہم ماہی گیر تھے، جال ڈالتے اور پیٹ کا مذہب پانی سے اکھیڑتے تھے، ہم بھٹیاں روشن کرتے اور اینٹیں پکاتے تھے،←  مزید پڑھیے

ماری کلیر کی مہک/مسلم انصاری

جب میں نے یہ کتاب پڑھنی شروع کی تب میں بیس صفحات کے بعد قصداً سو گیا، میں نے خواب میں اپنے ہاتھوں سے ایک لڑکی بُنی اور اس سے کہا : “میں زندگی میں پہلی بار ایک ایسی کتاب←  مزید پڑھیے

آخری ماہواری سے منسوب خط/مسلم انصاری

عمر بیت چکی ہے اب مجھے شہنائیوں کے شور میں چوڑیاں ٹوٹنے کی آواز سنائی پڑتی ہے کبھی کبھار گلی میں کچھ بچوں کا شور اٹھتا ہے تو نبض تیز چلنے لگتی ہے، میں سوچتی ہوں کہ شاید کسی بچے←  مزید پڑھیے

موت کی حمایت میں -حفیظ تبسم/مسلم انصاری

ظاہر ہے اس نے جو دیکھا اور سنا، جس سے وہ گزرا یا جس سے اسے گزارا گیا، جس معاشرے کے بیچ اس نے آنکھ کھولی اور جس معاشرے نے اس کی آنکھیں کھولیں، حفیظ تبسم اِسے ہی اوراق پر←  مزید پڑھیے

یومِ الست کے دو چونٹے/مسلم انصاری

اس نے کیفے کی چار نشستوں میں سے ایک پر اپنا وجود رکھا، باقی تین کرسیاں لوگ اپنے لئے منتخب کر کے لے گئے، دفعتاً ایک نوجوان کرسی تھامے اس کے قریب آیا اور اس سے کہا : میں تمہیں←  مزید پڑھیے