آغر ندیم سحر کی تحاریر
آغر ندیم سحر
تعارف آغر ندیم سحر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔گزشتہ پندرہ سال سے شعبہ صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ مختلف قومی اخبارات و جرائد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔گزشتہ تین سال سے روزنامہ نئی بات کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہیں۔گورنمنٹ کینٹ کالج فار بوائز،لاہور کینٹ میں بطور استاد شعبہ اردو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی اہم ترین تعلیمی اداروں میں بطور استاد اہنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔معروف علمی دانش گاہ اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم اے جبکہ گورنمنٹ کالج و یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم فل ادبیات کی ڈگری حاصل کی۔۔2012 میں آپ کا پہلا شعری مجموعہ لوح_ادراک شائع ہوا جبکہ 2013 میں ایک کہانیوں کا انتخاب چھپا۔2017 میں آپ کی مزاحمتی شاعری پر آسیہ جبیں نامی طالبہ نے یونیورسٹی آف لاہور نے ایم فل اردو کا تحقیقی مقالہ لکھا۔۔پندرہ قومی و بین الاقوامی اردو کانفرنسوں میں بطور مندوب شرکت کی اور اپنے تحقیق مقالہ جات پیش کیے۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں کی طرف سے پچاس سے زائد علمی و ادبی ایوارڈز حاصل کیے۔2017 میں آپ کو"برین آف منڈی بہاؤالدین"کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس سے قبل 2012 میں آپ کو مضمون نگاری میں وزارتی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔۔۔آپ مکالمہ کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہو گئے ہیں

ابوجی کی ساتویں برسی۔۔آغرؔ ندیم سحر

اپنے والد پر کالم لکھتے ہوئے انگلیاں ساتھ نہیں دے رہیں اور نہ ہی الفاظ کا چناؤ کر پا رہا ہوں۔اتنی شفیق اور پیاری ہستی کے لیے گفتگو کا آغاز کہاں سے کروں‘کس کس واقعے / یاداشت کو قلم بند←  مزید پڑھیے

پی ڈی ایم‘استعفے اور لانگ مارچ۔۔آغر ندیم سحر

اتوار کے دن بوکھلاہٹ کا قبیلہ زندہ دلانِ لاہور میں پاور شو کرنے آیا اور استعفوں کا اعلان کیے بغیر واپس چلا گیا۔مجھے خوشی ہے کہ لاہوری زندہ دل نکلے اور مینڈیٹ چوری کا شور ڈالنے والے کرپٹ ٹولے کی←  مزید پڑھیے

وکلاء:ڈگری‘ ڈگری ہوتی ہے۔۔آغرؔ ندیم سحر

تعلیم‘انصاف اور صحت،یہ تین ادارے کسی بھی ملک کی شناخت ہوتے ہیں۔آپ اگر کسی ملک کی ترقی یا کسی حکومت کی کارکردگی دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ ان تین اداروں کا سروے کریں‘عوام الناس سے ملیں ان اداروں کی ترقی←  مزید پڑھیے

مجلہ صوفی پر کالم۔۔آغر ندیم سحر

میں نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک کالم میں مجلہ ”صوفی“میں لکھنے والے نامور اکابرین کی فہرست کا ذکر تھا جس پر میرے قارئین کی فرمائش تھی کہ مجلہ ”صوفی“کا تفصیلی تعارف دیا جائے کہ یہ مجلہ کتنا عرصہ شائع←  مزید پڑھیے

کورونابچاؤ مہم۔۔آغر ندیم سحر

کرونا نے دوبارہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لینا  شروع کر دیا ہے،دوبارہ لاک ڈاؤن کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا ہے  اور ہمارے عوام ابھی تک اسی بات پر مصر ہیں کہ کرونا نہیں ہے۔ایک دفعہ پھر وہی←  مزید پڑھیے

تعلیمی ادارے اور فنونِ لطیفہ۔۔آغرؔ ندیم سحر

(گزشتہ سے پیوستہ) گزشتہ کالم میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ہمیں نئی نسل کو فنونِ لطیفہ کی جانب راغب کرنا چاہیے‘انہیں اردو زبان و ادب سے محبت کا درس دینا چاہیے۔جو بچے لکھنا چاہتے ہیں یا←  مزید پڑھیے

نئی نسل سے مکالمہ۔۔آغرؔ ندیم سحر

آج سے تقریبا ًپندرہ سال قبل جب لکھنے کا آغاز کیا تو سب سے پہلے جس طبقے نے تنقید کا نشانہ بنایا وہ میرے قریبی عزیز و اقارب تھے سو مجھے اس وقت یوں محسوس ہونے لگا جیسے لکھنا (بالخصوص←  مزید پڑھیے

عشق کی نئی تفہیم۔۔آغرؔ ندیم سحر

پروفیسر صاحب نے غصے سے پہلو بدلا اور گویا ہوئے”کیا گلیوں اور گھروں میں چراغاں کر نے‘عشقِ رسولؐ کے دھواں دار نعرے لگانے‘لنگرکی تقسیم سے‘ محفلِ نعت اور محفل میلاد سجا نے یا جلوس نکال کر سڑکیں بلاک کردینے سے←  مزید پڑھیے

گزشتہ کالم کے بعد۔۔آغرؔ ندیم سحر

میرے گزشتہ کالم پر اسامہ جمشید مرحوم کے والد کی کال آئی اور ان کا کہنا ہے کہ اسامہ کے گھر والوں سے تعلقات بالکل بھی خراب نہیں تھے اور گھر والوں نے اس کے ساتھ کسی بھی طرح کا←  مزید پڑھیے

خودکشی اورسماجی رویے۔۔آغرؔ ندیم سحر

ایک ہفتہ قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر اسامہ جمشید نے خودکشی کر لی‘یوں یہ موضوع ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور ہمارا سماج‘ بالخصوص تخلیق کار طبقہ اپنے لیکچرز اور رویوں سے یہ←  مزید پڑھیے

جدوجہد تیز کر۔۔آغرؔ ندیم سحر

جی ڈبلیو ایف ہیگل نے 18ستمبر2018ء کو ایک تقریر میں کہا تھا”ہم ایک اہم دور کے دروازے پر کھڑے ہیں۔یہ ایک ایسا ہنگامہ خیز دور ہے جس میں انسانی جوش و ولولہ چھلانگ لگاتے ہوئے آگے بڑھتا ہے۔سابقہ شکلوں کو←  مزید پڑھیے

ادب کا اومنی گروپ۔۔آغر ندیم سحر

اس وقت جب میں اپنا ہفتہ وار کالم لکھنے میں مصروف ہوں‘حلقہ اربابِ ذوق لاہور کے سالانہ الیکشن جاری ہیں اور پولنگ پاک ٹی ہاؤس میں ہو رہی ہے جو رات نو بجے تک چلے گی۔ پچھلے چند سالوں کی←  مزید پڑھیے

سراج الہدیٰ۔۔آغرؔ ندیم سحر

یہ 1999ء اکتوبر کی بات ہے جب مجھے اس عظیم دانش گاہ کا حصہ بننے کا شرف حاصل ہونے جا رہا تھا۔پانچویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد مجھے والدین کی خواہش کے مطابق دنیا کی سب سے عظیم کتاب”قرآنِ←  مزید پڑھیے

ترا باپ بھی دے گا آزادی۔۔آغرؔ ندیم سحر

سانحہ موٹروے ہواجس کے بعد دل واقعی دکھی ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے‘کم ہے۔پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں پورن گرافی میں پاکستان جس طرح←  مزید پڑھیے

لوگ خود کشی کیوں کرتے ہیں؟۔۔آغرؔ ندیم سحر

لوگ خود کشی کیوں کرتے ہیں؟ایک ایسا بنیادی سوال ہے جس کا سامنا ہم سب کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کرنا پڑتا ہے۔ہمارے عزیزوں میں،جاننے والوں میں یا دوستوں میں کوئی نہ کوئی خودکشی کی”اٹیمپ“ لازمی کرتا ہے۔ان میں←  مزید پڑھیے

تہتر سال بعد۔۔آغرؔ ندیم سحر

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 11اگست 1947ء کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا: آپ دیکھیں گے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہندو   ,ہندو نہیں رہیں گے اور مسلمان،مسلمان نہیں رہیں گے۔مذہبی معنوں میں نہیں کیونکہ←  مزید پڑھیے

درباری کالم نگار اور نادر صدیقی کا اغواء۔۔آغرؔ ندیم سحر

مجھے یاد پڑتا ہے مجھے سب سے پہلی گالی مسلم لیگ ق کے دور میں پڑی تھی، جب پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی تھے اور میں نے ان کے خلاف ایک تنقیدی کالم لکھ دیا، جس پر ق←  مزید پڑھیے

یومِ استحصالِ کشمیر۔۔آغرؔ ندیم سحر

پانچ اگست کشمیر میں کرفیو کوایک سال ہو گیا اور اس ایک سال میں کشمیریوں پر کس طرح کا ظلم روا رکھا گیا‘سوچ کر اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم جو خود کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں،انہوں نے←  مزید پڑھیے

محکمہ تعلیم اور کرپشن کہانی۔۔آغرؔ ندیم سحر

25 جو لائی وہ تاریخ ساز دن ہے جب موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی بائیس سالہ جدوجہد کامیاب ہوئی اور یوں تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر 2018ء میں حکومت بنانے میں کامیاب ٹھہری۔یہ بائیس←  مزید پڑھیے

تعلیمی ادارے اور جنسی ہراسگی کے واقعات(حصّہ اوّل)۔۔آغرؔ ندیم سحر

پچھلے کچھ عرصے میں درجنوں تعلیمی اداروں میں ایسے واقعات میڈیا کی زنیت بنے جس میں یا تو قابل اساتذہ کی طرف سے طالبات کو جنسی ہراسمنٹ کا سامنا رہا یا پھر دوسرا پہلو بھی سامنے آیا جس میں طالبات←  مزید پڑھیے