آغر ندیم سحر کی تحاریر
آغر ندیم سحر
تعارف آغر ندیم سحر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔گزشتہ پندرہ سال سے شعبہ صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ مختلف قومی اخبارات و جرائد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔گزشتہ تین سال سے روزنامہ نئی بات کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہیں۔گورنمنٹ کینٹ کالج فار بوائز،لاہور کینٹ میں بطور استاد شعبہ اردو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی اہم ترین تعلیمی اداروں میں بطور استاد اہنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔معروف علمی دانش گاہ اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم اے جبکہ گورنمنٹ کالج و یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم فل ادبیات کی ڈگری حاصل کی۔۔2012 میں آپ کا پہلا شعری مجموعہ لوح_ادراک شائع ہوا جبکہ 2013 میں ایک کہانیوں کا انتخاب چھپا۔2017 میں آپ کی مزاحمتی شاعری پر آسیہ جبیں نامی طالبہ نے یونیورسٹی آف لاہور نے ایم فل اردو کا تحقیقی مقالہ لکھا۔۔پندرہ قومی و بین الاقوامی اردو کانفرنسوں میں بطور مندوب شرکت کی اور اپنے تحقیق مقالہ جات پیش کیے۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں کی طرف سے پچاس سے زائد علمی و ادبی ایوارڈز حاصل کیے۔2017 میں آپ کو"برین آف منڈی بہاؤالدین"کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس سے قبل 2012 میں آپ کو مضمون نگاری میں وزارتی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔۔۔آپ مکالمہ کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہو گئے ہیں

میں پاکستان چھوڑنا چاہتا ہوں/آغر ندیم سحر

یہ2013 کی بات ہے،میں نے سائپرس کے لیے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا،دو ماہ میں ویزہ لگ گیا مگر میری حب الوطنی آڑے آ گئی اور یوں میں اوورسیز پاکستانی بنتے بنتے رہ گیا۔پھر پانچ سال قبل مجھے ایک عزیز دوست←  مزید پڑھیے

میرا پہلا رومانس: منڈی بہاءالدین/آغر ندیم سحر

جس شہر نے آپ کو خواب دیکھنا سکھایا ہو،اس شہر سے محبت آپ کے خمیرمیں شامل ہو تی ہے،آپ دنیا کے کسی بھی شہر یا ملک میں چلے جائیں، آپ اپنی پہلی محبت کو نہیں بھول سکتے۔ پہلی محبت کی←  مزید پڑھیے

ریاست ماں ہوتی ہے؟/آغر ندیم سحر

اگر ریاست ماں ہوتی ہے تو کیا ماں کا رویہ اس قدر خوف ناک اور تکلیف دہ ہوسکتا ہے؟اگر ریاست اپنے شہریوں کے حقوق کی ضامن ہوتی ہے توپھرجو گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہوا،کیا یہ سب ہونا چاہیے تھا؟ اگر←  مزید پڑھیے

کیا ادیب سماج سے لاتعلق ہوتا ہے؟/آغرؔندیم سحر

اس وقت جب میں کالم لکھ رہا ہوں،ملک بھر میں بجلی کے خوفناک بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے،لوگ خودکشی کر رہے ہیں،بچوں کو فروخت کر رہے ہیں،خواتین اپنے زیورات بیچ رہی ہیں تاکہ بجلی کا بل جمع←  مزید پڑھیے

ادیب کو سرکاری اعزاز لینا چاہیے؟-آغر ندیم سحر

ژاں پال سارتر بیسویں صدی کا ایک عظیم فلسفی ،ادیب،ناول نگار،ڈرامہ نگار اور نقاد تھا،وہ وجودیت اور مظہریت پر یقین رکھتا تھا،بیسویں صدی کے فلسفیوں میں وہ فرانسیسی سماجی محرکات اور مارکس ازم کا عظیم علم بردار تھا۔اس نے فرانسیسی←  مزید پڑھیے

ناموسِ صحابہؓ و اہل ِ بیتؓ بل کی منظوری/آغر ندیم سحر

پاکستان کی قومی اسمبلی سے چھ ماہ قبل 17جنوری 2023ء کو ناموسِ صحابہؓ و اہل ِ بیتؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل متفقہ طور پر منظور ہوا تھا،یہ بل جماعت اسلامی کے اسمبلی←  مزید پڑھیے

نااہلی اور الیکشن /آغر ندیم سحر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کے لیے نااہل کر دیا گیا،تین سال سز اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔یہ سزا توشہ خانہ فوجداری کیس میں اس وقت سنائی گئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ←  مزید پڑھیے

نفسیاتی ہراسگی کی کہانی/آغرؔ ندیم سحر

گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب کی ایک اہم سرکاری یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا اسکینڈل سامنے آیا’اس سانحے کے بعد ملک بھر میں تہلکہ مچ گیا’دل دہلا دینے والے انکشافات اور ثبوتوں نے جامعات کی اجتماعی کارکردگی کو انتہائی مشکوک بنا←  مزید پڑھیے

نئے نقاد کے نام خطوط:چند ابتدائی باتیں/آغرؔ ندیم سحر

ناصر عباس نیرایک روشن دماغ نقاد،افسانہ نگار اور دانشور ہیں،آپ نے اردو ادب کو دو درجن سے زائد اہم کتب سے نوازا،آپ اردو کے واحد نقاد ہیں جنھیں دیگر زبانوں اور علوم سے وابستہ افراد بھی انتہائی سنجیدگی سے پڑھتے←  مزید پڑھیے

الیکشن یا سلیکشن/آغرؔ ندیم سحر

پاکستان میں ہونے والے انتخابات ہمیشہ تنقید کی زد میں رہے،دھاندلی کا الزام ان حکومتوں پر بھی لگتا رہا جو جمہوریت کے دعویدار تھے۔خود کو جمہوری علم بردار کہنے والے بھی اقتدار کے لالچ میں جمہوری نظام پر شب خون←  مزید پڑھیے

اپنے امجد صاحب/آغر ؔندیم سحر 

اردو دنیا کے ہر دل عزیز شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے’وہ جتنے عظیم تخلیق کار تھے’اس سے کہیں بڑے انسان بھی تھے’انتہائی تہذیب یافتہ اور شائستہ انسان’جن سے مل کر زندگی←  مزید پڑھیے

عشقِ رسول ﷺ کے تقاضے/آغر ندیم سحر

مومن کا دل عشق ِ رسول ﷺمیں سرشار ہونا لازمی امر ہے اور یہ محبت تمام دنیاوی و مادی نسبتوں اور نعمتوں سے بڑھ کر ہے،نبی اکرمﷺ نے فرمایا تھا کہ ’’تم سے کوئی کمالِ ایمان کو اس وقت تک←  مزید پڑھیے

بیٹی/آغر ندیم سحر

ایک ماہ قبل میانوالی میں عمران نامی درندے نے اپنی سات دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ کیوں کہ وہ بیٹی کی بجائے بیٹے کی پیدائش کا خواہش مند تھا۔اس دل دہلا دینے والے واقعے←  مزید پڑھیے

خود کشی پر مکالمہ ناگزیر ہے/تحریر-آغر ندیم سحر

دس ستمبر پوری دنیا میں انسدادِ خودکشی کا عالمی دن منایاجاتا ہے۔ دنیا بھر کے نفسیات دان ‘ معالج اور ہیومن رائٹس کی علم بردار تنظیمیں اس بارے میں سوچ بچار کرتی ہیں کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں←  مزید پڑھیے

قدرتی آفتیں‘عالمی امداد اور ہمارے رویے۔۔آغر ندیم سحر

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 2005ء میں آیا‘اس ہیبت ناک زلزلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے‘تین لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے اور اربوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔اس زلزلے نے پاکستان←  مزید پڑھیے

منڈی بہاء الدین بنام پرویز الٰہی۔۔آغر ندیم سحر

محترم وزیر اعلیٰ !منڈی بہاء الدین کا سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک ہے‘اتنے بڑے شہر میںداخلے کے لیے صرف ایک روڈ موجود ہے جو پھالیہ سے ہوتا ہوا شہر میں داخل ہوتا ہے‘اگر شہر میں داخلے کے لیے مزید ایک←  مزید پڑھیے

منڈی بہاوالدین ؛مسیحا کا منتظر۔۔آغر ندیم سحر

گزشتہ ہفتے گجرات کو ڈویژن بنا دیا گیا اور اس کے اضلاع میں گجرات کے علاوہ منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد کو شامل کر دیا گیا۔گجرات کے لوگوں کے لیے یہ یقیناً بڑی پیش رفت ہے مگرکیا گجرات کو←  مزید پڑھیے

پون صدی کی کہانی ۔۔آغر ندیم سحرؔ

تقسیمِ ہند وستان اور تشکیلِ پاکستان کو ۷۵ برس بیت گئے‘یہ ۷۵ برس کا سفر کٹھن بھی تھا اور حیران کن بھی۔کٹھن اس لیے کہ ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے ایک جنگ لڑنا پڑی‘معاشی←  مزید پڑھیے

ہمیں ڈوب مرنے چاہیے۔۔آغرؔ ندیم سحر

جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں نے جھنجوڑ کر رکھ دیا’دیکھتے ہی دیکھتے بستیاں کی بستیاں اُجڑ گئیں’ہنستے بستے گھر ویران ہو گئے’ایک گھر کے دس افراد تو دوسرے کے چار افراد’ایک نوجوان کی بیوی اور←  مزید پڑھیے

تخت ِ پنجاب ’سیاسی بحران اورنرم مداخلت۔۔آغر ؔندیم سحر

پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں سیاسی صوت حا ل اس حد تک گھمبیر ہو چکی ہے کہ جنرل انتخابات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آرہا’وفاق میں چند کلومیٹر تک محدود نون لیگی حکومت نے جیسے پنجاب میں شب←  مزید پڑھیے