• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی خدمات۔۔ چوہدری سلیمان شہباز مچھیانہ

بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی خدمات۔۔ چوہدری سلیمان شہباز مچھیانہ

پچھلے دنوں قومی اور بین القوامی میڈیا پر بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی دھوم تھی، جو کہ بلاشبہ ایسے اقدامات تھے جن کی تعریف جتنی بھی ہو کم ھہے۔اسکے متعلقہ کچھ معلومات کیسے اور کون کون سے دوست اسکے باہم شریک کار رہے ہیں-

میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سروس کا خیال و ترتیب چوہدری شہباز کھٹانہ صاحب، چوہدری عاصم گوندل، ظفراقبال، چوہدری قمر گجر اور سید شیراز شاہ کی طرف سے پیش کیا گیا۔معاونین جنہوں نے اس کارِ خیر کو مزید بڑے پیمانے پر لانے میں مدد کی میاں عامر رضا، چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ، افتخار احمد جنجوعہ، طاہر فاروق وڑائچ، محمد افضل کدھر، پیر عمیر آصف اور ایاز مٹھانہ چک تھے۔

اب تک سینکڑوں کی تعداد میں میڈیکل لائن سے منسلک عملہ کو فری سروس دی گئی ہے۔پاکستانیوں کی دعوت پر اس کام میں دوسری قومیتوں اور ممالک کے ڈرائیورز بھی بعد میں شریک ہوگئےتھے۔ خصوصی سلام چوہدری شہباز کھٹانہ اور چوہدری عاصم گوندل صاحب کو۔۔۔

معاشی کرائسز اور وقتی طور پر حکومتی امداد سے محروم خاندانوں کو راشن کی سپلائی کا خیال چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ ای آرسی کے راہنما نے شہر کے دو بڑے تاجر نام چوہدری محمد سلیم لنگڑیال اور چوہدری کلیم الدین وڑائچ صاحبان کے ساتھ ترتیب دیا۔پاکستان میں بھی ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے ہر سال رمضان کی طرح راشن تقسیم کیا تھا-خیر اسپین بارسلونا میں سب سے پہلے میاں عامر رضا، طاہر جاوید تیرو چک، طاہر فاروق وڑائچ اور یوپاک کے خرم صاحب نے مکمل معاونت کا اعلان اور کام شروع کیا۔

معاونین کی ایک متحرک ٹیم جس میں شہزاد اسلم، عاصم گوندل اور مرزا طارق بھی شریک ہوئے۔
تاجر طبقہ سے سرگرم مزید ناموں میں سرفہرست فجر نواب چیمہ، میاں یاسر گراٹیاں، میاں مدثر پوہلہ، میاں مناظر حسین، مون شہزاد اور مہر فرحان صاحبان تھے۔اس تمام راشن کی سپلائی میں تقریباً 700 گھرانوں تک راشن پہنچایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسرے فیز کے آغاز سے سروس کے دوران پولیس اور جرمانوں کا مسائل درپیش تھے جس پر اسکیرا ریپبلیکانہ کے پاکستانی راہنما اور بارسلونا میں واحد رجسٹڑڈ ٹیکسی سیکٹر کی تنظیم پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے بانی شہزاد اکبر وڑائچ صاحب ،سابقہ صدر اور کوآرڈنیٹر نے ریجیدورا دے موبیلیتات،محکمہ ٹرانسپورٹ صوبہ کتلونیا کے ہیڈ اور آریا میٹرو پولٹین بارسلونا کے ذمہ داران سے ملکر چار دن کی انتھک محنت کے بعد گیارہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو خصوصی اجازت نامے مہیا کروائے۔جن کو ہر ٹیکسی کی ونڈ اسکرین پر راشن کی سپلائی کے دوران رائٹ سائیڈ پر آویزاں کیا گیا-

دوسرے فیز میں رمضان پیکج کا اعلان چوہدری شہزاد اکبر وڑائچ کی طرف سے سوشل میڈیا پر آیا تو ٹیکسی سیکٹر میں اب تک کام کرنے والے احباب، صدر پاک ٹیکسی محمد اقبال کھوکھر، افتخار احمد جنجوعہ، میاں عامر رضا، طاہر فاروق وڑائچ، طاہر جاوید تیروچک، شہزاد اسلم، جنید شاہ اور مرزا عامر صاحب کے نام ہیں۔تاجر حلقہ میں اس بار بھی میاں یاسر، میاں مدثر، مہر فرحان، مون شہزاد اور میاں مناظر صاحبان کے ھی نام شامل ہیں ۔
رمضان میں 450 گھرانوں تک راشن کی سپلائی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply