تیل کی قیمت منفی ہونے سے کیا مراد ہے؟۔۔دانش بیگ

موجودہ وقت میں تیل کی ڈیمانڈ بہت کم ہے جب کہ اس کی سپلائی زیادہ ہے۔ بہت سے ممالک میں تیل کی سٹوریج کپیسٹی بہت کم رہ گئی ہے۔ تیل کی تمام سٹوریجز تقریبا ً بھر چکی ہیں اور اب مزید تیل سٹور کرنے کی جگہ میسر نہیں ۔
تیل کی موجودہ قیمت اس کی سٹوریج پر آنے والے اخراجات سے کم ہے یعنی ایک بیرل تیل کی قیمت اتنی گر چکی ہے کہ اس سے زیادہ خرچہ ایک بیرل تیل کو سٹور کرنے پر آتا ہے یوں تاجروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ اس لئے تاجر مزید نقصان سے بچنے کے لئے تیل خریدنے والے سے پیسے لینے کے بجائے اسے پیسے دے رہے ہیں۔
اسے ایک آسان مثال سے سمجھا جا سکتا ہے۔
فرض کریں ایک آدمی ہے علی،جو کہ  ایک آزاد ٹریڈر ہے۔ اس کی آمدنی کا ذریعہ سٹاکس اور روزمرہ  استعمال کی اشیا ء  خریدنا اور پھر انہیں زیادہ قیمت میں آگے فروخت کرنا ہے۔
دسمبر میں علی نے تیل کے 1000 بیرل 35 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خرید لیے۔یہ تیل اسے مئی میں ڈیلیور کیا جانا تھا۔
علی کا خیال تھا کہ اب سے مئی کے دوران تیل کی قیمت بڑھ جائے گی اس لیے وہ یہ تیل اس قیمت پر لینے کے لئے ایک کانٹریکٹ سائن کر لیتا ہے۔
لیکن Covid-19 اور فالتو تیل کی موجودگی کی وجہ سے ان بیرلز کی قیمت 35 ڈالر سے نہ بڑھ سکی۔ علی ایک کمپیوٹر پر  سارا  بزنس   ڈیل کرتا ہے وہ خود جا کر تیل نہیں لے سکتا اور نہ ہی وہ یہ تیل لینے سے منع کر سکتا ہے کیونکہ کانٹریکٹ میں لکھا ہے کہ اگر اس نے ایسا کیا تو اسے کچھ سٹوریج فیس (فرض کریں 50 ڈالر ماہانہ) بھرنی پڑے گی۔

یہاں عمر نامی آدمی داخل ہوتا ہے۔ اس کا تیل کی سٹوریج کا ایک فارم ہے وہ سستے داموں تیل خریدتا ہے اور پھر اسے سٹور کر لیتا ہے جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو وہ اس تیل کو بیچ کر منافع حاصل کرتا ہے۔ پچھلے کچھ مہینے عمر کے کاروبار کے لئے اچھے نہیں رہے۔ ابھی عمر کو مزید تیل نہیں چاہیے ،کیونکہ اس کے معمول کے کسٹمرز کو تیل نہیں چاہیے اور اس کے پاس تیل کی سٹوریج بھی تقریباً  بھر چکی ہے۔

علی عمر کو 10 ڈالر میں  اپنا کانٹریکٹ بیچنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ اسے خریدنے سے منع کر دیتا ہے۔ علی قیمت کو مزید کم کرتا ہے اور اسے کہتا ہے کہ 5 ڈالر میں خرید لو لیکن وہ پھر بھی نہیں خریدتا۔ آخرکار علی اسے کہتا ہے کہ میرا کانٹریکٹ بھی لو اور ساتھ میں دس ڈالر بھی لو۔
اس طرح علی 50 ڈالر سٹوریج فیس کی مد میں بھرنے کے نقصان سے بچ جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس وجہ سے تیل کی قیمت کو منفی میں ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply