• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا تفصیلی جائزہ۔۔حسنات محمود

اٹلی میں اب تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا تفصیلی جائزہ۔۔حسنات محمود

گزشتہ دنوں سے ایک بات جو کہ پاکستان کے ہر حلقے میں سننے میں آرہی ہے وہ یہ کہ لوگ اس وائرس کو بہت ہلکا لے رہے ہیں اور اس بارے میں کسی قسم کی احتیاط کرنے کو تیار نہیں ہیں بلکہ ان لوگوں کا مذاق اڑا رہے ہیں جو کہ یہ تدابیر اختیار کر رہے – جبکہ دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو کہ اس مرض میں مبتلاء ہونے کے خوف سے ہی ڈپریشن   کا شکار ہو کر بیمار ہو رہے ہیں –

اپنی اس تحریر میں ہم  اٹلی کے سپریم ادارۂ صحت کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ مرض کس  عمر  کے لوگوں پر زیادہ اثر انداز  ہوتا ہے، کس عمر کے لوگوں کے لیے کم خطرہ پیدا کرتا ہے اور کس عمر کے لوگوں کے لیے یہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے – اس کے علاوہ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ مرنے والے افراد کی عمومی صحت کیسی تھی  وغیرہ –  یہ تمام اعداد و شمار 20 مارچ کے ہیں –

اب تک بیمار افراد کی تعداد:

20 مارچ تک پورے اٹلی میں ٹوٹل 42220 کیس سامنے آئے ہیں –  بیمار ہونے والے افراد کی اوسط عمر 63 سال ہے جن میں  41,1  فی صد عورتیں جبکہ 58,9  فی صد مرد شامل ہیں –

اب تک بیمار ہو کر ٹھیک ہونے والے  افراد کی تعداد:

21 مارچ کی شام تک 6072  افراد صحت یاب ہو چکے ہیں –

فوت ہونے والوں کی تعداد :

جن میں سے ٹوٹل اموات 3200 ہوئی ہیں –  جن میں مرد  70,6  فی صد  جبکہ عورتیں  29,4  فی صد ہیں –  فوت ہونے والوں کی اوسط عمر 78,5  سال ہے – جن میں 0 سے 29 سال کی عمر تک  کوئی انسان فوت نہیں ہوا، جبکہ 30 سے 39  سال کی عمر میں فوت ہونے والوں کی تعداد 9 یعنی  0,3 فی صد ہے ۔ 40  سے 49 سال کی عمر میں فوت   ہونے والوں کی تعداد 27 یعنی 0,8  فی صد ہے – 50  سے 59 سال کی عمر میں فوت   ہونے والوں کی تعداد 93 یعنی  2,9  فی صد ہے -60سے 69 سال کی عمر میں فوت   ہونے والوں کی تعداد 329 یعنی  10,3  فی صد ہے – 70  سے  90 سال کی عمر یا اس سے زیادہ عمر  میں فوت   ہونے والوں کی تعداد  2741 یعنی  85,6 فی صد ہے –  یہاں ایک اور اہم بات جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ 50 سال سے کم عمر میں فوت ہونے والوں کی تعداد 36 یعنی 1,1   فی صد ہے –  40 سال سے کم عمر والوں میں 2 افراد کے بارے تفصیلی معلومات نہیں مل سکیں،  جبکہ باقی 7 افراد پہلے سے کسی نہ کسی بڑی بیماری کا شکار تھے –

مرض کی علامات اور بیماری کا دورانیہ  :

فوت ہونے والوں میں جو علامات زیادہ دیکھنے میں آئی ہیں وہ یہ ہیں : خون کے ساتھ کھانسی  (1%)، پیچس   (8%)، سانس لینے میں تکلیف  (73%)، کھانسی  (40%) ، بخار (76%)_  تمام افراد علامات کے ظاہر ہونے کے 8 دن کے اندر اندر فوت ہوئے  ہیں –

نتائج اور سمجھنے کی باتیں :

Advertisements
julia rana solicitors london

یہاں تک کی ساری تفصیل سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ جیسے  جیسے  عمر زیادہ ہوتی جاتی ہے اتنے ہی اس مرض کے لگنے اور اس سے ہلاکت کے امکانات زیادہ ہوتے جاتے ہیں – جن افراد کو پہلے سے کوئی نہ کوئی بیماری ہو ، وہ کم عمر ی میں بھی اس مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار سکتے ہیں –  فوت ہونے والوں کی عمر زیادہ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کم عمر یا نوجوان افراد کو یہ بیماری نہیں لگ سکتی – یہ بیماری ہر عمر میں لگ سکتی ہے- فی الحال اس کی کوئی دوائی موجود نہیں ہے – اس سے بچنے کا واحد حل  تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے –

Facebook Comments

حسنات محمود
سائنس و تاریخ شوق، مذہب و فلسفہ ضرورت-

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply